ہمشکلوں کے پاسپورٹ پرپاکستان آنیوالی خاتون سمیت 5 افغان شہری ڈی پورٹ

پشاور(پاکستان امیج) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانون طریقے سے پاکستان آنے والی خاتون سمیت 5 افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافر ڈی پورٹ کیے گئے، خاتون سمیت 3 مسافر اپنے ہمشکلوں کے پاسپورٹ پرپاکستان آئے تھے۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا ہے کہ چوتھے مسافرکے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپ تھی جبکہ پانچویں مسافر کےپاس سفری دستاویز نہیں تھیں، تمام مسافروں کو واپس افغانستان ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *