پاکستان

سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے استعمال کریں گے، وزیر خزانہ

کراچی (پاکستان امیج)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ روایتی پارٹنرز ہمیں فنڈنگ فراہم کرتے رہے، اب سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے استعمال کریں گے۔ کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے دوسرے جائزے پر اسٹاف لیول ایگریمنٹ ہوگیا، قسط کی ادائیگی کی منظوری کے …

Read More »

معیشت کی ترقی کے لیے اشرافیہ کے غلبے کو توڑنا ضروری ہے، مصدق ملک

کراچی(پاکستان امیج)وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کے لیے اشرافیہ کے غلبے کو توڑنا ضروری ہے۔ فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اپنی سمت درست کرنے سے پہلے منزل کا تعین بہت ضروری ہے ۔ نوجوانوں کی منزل کوئی پیچیدہ نہیں ہے ۔ نوجوان تبدیلی پر یقین …

Read More »

بابا گرونانک کا 556 واں یومِ ولادت؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے بابا گرونانک کے 556 ویں یوم ولادت پر اپنے پیغام میں سکھ برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج بابا گرو نانک دیو جی کے 556 یوم ولادت پر میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو پرخلوص اور دلی مبارکباد پیش کرتا …

Read More »

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو ان سے ملاقات کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

اسلام آباد (پاکستان امیج ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو ان سے ملاقات کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ یہ ہدایت جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ “ایکس” بند کرنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دی۔ سماعت کے دوران …

Read More »

عمران خان کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کا ہتک عزت کا دعویٰ ، عدالت آج سماعت کرے گی

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت آج ہو گی۔ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی وزیراعظم شہباز شریف کے دعویٰ پر سماعت کرینگے ، عدالت نے شہباز شریف کے گواہوں کو طلب کر رکھا ہے ، وفاقی وزیر عطا تارڑ عدالت کے روبرو پیش ہونگے۔ واضح رہے …

Read More »

پی ایم ڈی سی نے میڈیکل اسٹوڈنٹس کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اور ڈینٹل طلبا کے لیے امتحانات میں کامیابی کے نمبروں (پاسنگ مارکس) اور حاضری سے متعلق اپنے سابقہ سخت فیصلے واپس لے لیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کونسل کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق میڈیکل اسٹوڈنٹس کے لیے پاسنگ مارکس 50 …

Read More »

5 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)ضلع ننکانہ صاحب میں کل بروز بدھ پانچ نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ننکانہ صاحب بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر 5 نومبر کو ضلع ننکانہ صاحب میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے 5 نومبر کو …

Read More »

بیچنا ہے تو ٹھیک، خریدنے کا ارادہ چھوڑ دیں! پاکستان میں آج سونا مزید مہنگا، نئی قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں پیر کے روز نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو عالمی منڈی میں ہونے والی بڑھوتری کے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 …

Read More »

آج منگل 4 نومبر 2025! پاکستان میں غیر ملکی کرنسیوں کے ریٹس

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان میں غیر ملکی کرنسیوں کے تبادلے کی شرحیں ملکی معیشت کے استحکام اور عوامی مالی حالات پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ یہ شرحیں نہ صرف عالمی معیشت میں پاکستان کی پوزیشن طے کرتی ہیں بلکہ روزمرہ زندگی سے لے کر کاروباری فیصلوں، درآمدی و برآمدی قیمتوں، سرمایہ کاری اور افراطِ زر کے تناسب تک ہر شعبے کو …

Read More »

کیا کرپٹو مارکیٹ کریش ہونیوالی ہے؟ بِٹ کوائن کی قیمت میں کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

کراچی (پاکستان امیج)کرپٹو کرنسی مارکیٹ نے نومبر کے آغاز پر شدید مندی کا سامنا کیا ہے، جب صرف بارہ گھنٹوں کے اندر 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر سے زائد کے سرمایہ کارانہ سودے ختم ہو گئے۔ مارکیٹ کے ابتدائی سیشنز میں تیزی سے ہونے والی اس گراوٹ نے سرمایہ کاروں میں بے چینی اور ممکنہ نئے کریش کے خدشات کو …

Read More »