اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو ان سے ملاقات کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

اسلام آباد (پاکستان امیج ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو ان سے ملاقات کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ یہ ہدایت جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ “ایکس” بند کرنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دی۔ سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی حاصل نہیں ہے اور وہ ہدایات لیے بغیر جواب جمع نہیں کرا سکتے۔ راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل حکام کو ان کی ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے، کیونکہ فُل بنچ کے زبانی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جا رہی تھی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے جیل حکام کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ریمارکس دیے کہ جیل حکام سلمان اکرم راجہ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات یقینی بنائیں۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور سٹیٹ کونسل کو فون کال کے ذریعے جیل حکام کو آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پچھلے سات آٹھ ماہ سے مسلسل عدالتی حکم کی توہین کی جا رہی ہے، تاہم امید ظاہر کی کہ کسی دن تو یہ دروازہ کھلے گا۔ عدالت نے وکیل کو ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان بھی عدالت میں موجود تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *