پاکستان

وزیر داخلہ کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اچانک دورے کے دوران روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایئرپورٹ پر روکے جانے والے ایک نوجوان کے متعلق امیگریشن اہلکار سے دریافت کرتے ہیں کہ اسکا کیا …

Read More »

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کےمطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ اسلام آباد اورگردونواح میں موسم سرداورخشک رہنےکا امکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرد،خشک اورکئی شہروں میں اسموگ متوقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔ جبکہ خیبرپختونخوا کےپہاڑی علاقوں میں …

Read More »

یو این ہائی کمشنر کا 27ویں آئینی ترمیم پر بیان، پاکستان کا سخت موقف سامنے آگیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور بلاجواز قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی لیکن آئینی ترمیم کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں پاکستان کے نقطہ نظر اور زمینی حقائق کی …

Read More »

ججز کو قانون کی حکمرانی کیلیے کھڑا ہونا چاہیے، کسی دباؤ میں فیصلہ نہ کریں، جسٹس مندوخیل

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کو قانون کی حکمرانی کیلیے کھڑے ہونا چاہئے۔ ججز کو فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہئیں نہ کہ ذاتی مفادات کو دیکھتے ہوئے، ججز کو کسی دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں، انہیں ہمیشہ صرف …

Read More »

کراچی میں موسم سرما کی سرد ترین صبح، درجہ حرارت 3.4 ڈگری گر گیا

کراچی (پاکستان امیج)کراچی میں آج موسمِ سرما کی سرد ترین صبح ریکارڈ کی گئی، جس کے سبب درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 3.4 درجے گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خُشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ …

Read More »

سری لنکا میں طوفان دتواہ سے تباہی، پاک بحریہ نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)سری لنکا میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان، بارشوں کے بعد پاک بحریہ کے عملے نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز سیف انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2025 میں شرکت کیلیے کولمبو کی بندرگاہ پر موجود تھا کہ اس دوران سمندری طوفان دتواہ نے تباہی مچا دی۔ سمندری طوفان دتواہ اور …

Read More »

ملکی نظام چلانے کیلیے قرآن سے سبق لینا ضروری ، فساد اور دہشتگردی کو ختم کرنے کا حکم ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاکستان امیج ) نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قرآن کریم امتِ مسلمہ کا روحانی ورثہ ہے، نوجوان قرآن کریم کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں۔ملک کے نظام کو چلانے کیلیے قرآن سے سبق لینا ضروری ہے، فساد اور دہشت گردی کو ختم کرنے کا حکم ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق کنونشن …

Read More »

عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے: بلاول بھٹو

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب عالمی برادری کے لیے یہ ناگزیر ہو چکا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کے …

Read More »

عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ

راولپنڈی (پاکستان امیج)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، وکیل نے کہا کہ بانی چیئرمین میرے کلائنٹ ہیں ملاقات میرا استحقاق ہے، بانی سے جی ایچ کیو حملہ کیس ویڈیو لنک پر …

Read More »

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور(پاکستان امیج)دو دن مستحکم رہنے کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافے دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونےکی قیمت5300روپےبڑھ کر 4 لاکھ 44 ہزار 162روپے ہوگئی،اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 4544 روپے اضافے سے 3 لاکھ 80 ہزار 797روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ 267روپے کے اضافے سے فی تولہ …

Read More »