پاکستان

چارسدہ: گیس سلنڈر دھماکے میں دو بچے جاں بحق، باپ شدید زخمی

چارسدہ(پاکستان امیج)چارسدہ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 2 بچے جاں بحق، جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چارسدہ میں اتمان زئی کے علاقے طارق آباد میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس میں دو کمسن بچے موقع پر ہی جاں بحق …

Read More »

سابق وزیر اعلی پرویز الہی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

راولپنڈی (پاکستان امیج)احتساب عدالت نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔ پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے ریفرنس کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے ریفرنس پر سماعت کی، نیب …

Read More »

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کا ائیر آپریٹرز سرٹیفیکیٹ آڈٹ انسپکشن شروع کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کا ائیر آپریٹرز سرٹیفیکیٹ آڈٹ انسپکشن شروع کردیا۔ آڈٹ میں پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی، طیاروں کی انسپکشن، پی آئی اے کے پائلٹس کا ریکارڈ ٹریننگ کی جانچ پڑتال ہورہی ہے، پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ائیر نیوی گیشن ریکارڈ، عالمی اداروں کے …

Read More »

کراچی میں شدید دھند سے حدِ نگاہ 50 میٹر رہ گئی، فلائٹ آپریشن متاثر، کئی پروازیں منسوخ

کراچی (پاکستان امیج)کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید دُھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر ہونے سے موٹروے ایم نائن پر گاڑیوں کی آمدورفت اور کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا جبکہ کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر، گلزار ہجری اسکیم 33، جامعتہ الرشید احسن …

Read More »

نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آغاز سے پنجاب کی ہر بیٹی ارفع کریم بنے گی: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور (پاکستان امیج) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی ٹی کی فیلڈ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی صدارتی ایوارڈ یافتہ ارفع کریم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دنیا کی سب سے کم عمر پاکستان کی مائیکروسافٹ پرو فیشنل ارفع کریم 14ویں برسی پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 9سال کی عمر میں دنیا …

Read More »

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات

اسلام آباد (پاکستان امیج )وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزارتِ صنعت و پیداوار میں ملاقات کی اور صوبے میں مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔ وزارت صنعت و پیداوار …

Read More »

سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی: اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاکستان امیج) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی، معیشت کی بنیادوں کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا …

Read More »

چند دنوں میں بلاول بھٹو کی سیاسی جماعت کراچی میں بڑاپیکج لارہی ہے، مرتضیٰ وہاب نے خوشخبری سنا دی

کراچی (پاکستان امیج )میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو دیکھیں کام ہورہا ہے، اگلے چند دنوں میں بلاول بھٹو کی سیاسی جماعت کراچی میں بڑاپیکج لارہی ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو …

Read More »

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا

لاہور (پاکستان امیج) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار رہی، بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے گر گیا۔ لہہ منفی 12، سکردو منفی 10، گوپس منفی 9، استور منفی 8، گلگت منفی 7، بگروٹ، ہنزہ منفی 6 اور قلات میں منفی 5 ڈگری رہا، مری منفی ایک، کوئٹہ اور مظفر آباد میں صفر …

Read More »

ملک کی ہونہار بیٹی ارفع کریم کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے

لاہور (پاکستان امیج) ملک کی ہونہار بیٹی ارفع کریم کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے۔ ارفع کریم نے خداداد صلاحیتوں کے ذریعے آئی ٹی کے میدان میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، انہیں کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ 1995ء میں فیصل آباد کے گاؤں چک 2 …

Read More »