پاکستان

سولر پینلز صارفین کے بعد حکومت کی عام صارفین کو بھی جھٹکا دینے کی تیاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)ٹیرف اور فکسڈ چارجز میں ردوبدل سے متعلق حکومتی درخواست پر نیپرا کی سماعت مکمل ہو گئی، فیصلہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق فیصلے کے بعد انڈسٹری کا ٹیرف 4 روپے 4 پیسے کم ہو جائے گا، جبکہ پہلی بار بلنگ سائیکل میں صنعت پر عائد …

Read More »

عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وزیرِاعظم اور وفاقی وزرا کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں وزیرِاعظم اور وفاقی وزرا کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو روک دیا۔وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وفاقی …

Read More »

کردار، جرأت اور قابلیت پاک فوج کی لازوال اقدار ہیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی ( پاکستان امیج ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کردار، جرأت اور قابلیت کو لازوال عسکری اوصاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں یہ اوصاف پاکستانی جوان ثابت کر رہے ہیں۔ 9 ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں اختتام پزیر ہو گئے، اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ …

Read More »

وزیراعظم کا 2030 تک اے آئی پر 1 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2030 تک اے آئی پر ایک ارب ڈالر خرچ کرے گا۔ انڈس اے آئی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا آج پاکستان مصنوعی ذہانت کے میدان میں دنیا کے شانہ بشانہ چلنے کے لیے پر عزم اور مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں …

Read More »

سونے کی فی تولہ قیمت میں1500 روپے کا اضافہ

کراچی(پاکستان امیج)مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1500 روپےمہنگا ہوکر 526262 روپےکاہوگیا،10گرام سونےکی قیمت 1286 روپےبڑھکر 451184 روپے ہوگئی۔ جبکہ آج مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8615 روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ …

Read More »

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری، سردی میں اضافہ

اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد میں بادل برس پڑے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ ایبٹ آباد، ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، کندیاں اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ نتھیاگلی، ٹھنڈیانی اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، …

Read More »

ٹک ٹاکر علینہ عامر کی متنازع ویڈیو سے متعلق اہم پیش رفت

لاہور(پاکستان امیج)مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اپنی متنازع ڈیب فیک ویڈیو بنانے اور پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے کہا کہ میں تمام لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچاؤں گی۔ علینہ عامر کی دو ہفتے قبل ایک متنازع ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اے آئی سے بنائی گئی اس ویڈیو میں کسی اور لڑکی کے بجائے علینہ …

Read More »

ایڈووکیٹ سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر، عمران خان کی جیل میں حالت کی رپورٹ دیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے عمران خان کی جیل میں حالت سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے وکلا کی ملاقات کے معاملے پر آج بھی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس …

Read More »

سولر صارفین کے لیے بُری خبر، نیٹ بلنگ کا نیا نظام متعارف، ریٹ بھی کم کردیا گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس کم کر دیے۔ رپورٹ کے مطابق نئے ریگولیشنز 2026 کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نئے ریگولیشنز کے مطابق پرانے سولر صارفین اپنی بجلی نیشنل گرڈ کو 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے پرانے ریٹس پر ہی بیچیں گے مگر نئے …

Read More »

ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات معطل

اسلام آباد(پاکستان امیج)ہائی کورٹ نے ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات معطل کر دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے ایف بی آر کی درخواست پر پی آئی سی آرڈرز پر حکم امتناع جاری کیا ، جس میں عدالت نے قرار دیا کہ مالیاتی راز …

Read More »