اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری، سردی میں اضافہ

اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد میں بادل برس پڑے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایبٹ آباد، ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، کندیاں اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

نتھیاگلی، ٹھنڈیانی اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *