وزیراعظم کا 2030 تک اے آئی پر 1 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2030 تک اے آئی پر ایک ارب ڈالر خرچ کرے گا۔

انڈس اے آئی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا آج پاکستان مصنوعی ذہانت کے میدان میں دنیا کے شانہ بشانہ چلنے کے لیے پر عزم اور مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی کے فوائد اورچیلنجز دونوں ہیں، نوجوانوں کو جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا لینڈ ریکارڈ میں اصلاحات سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا، زمین کے ریکارڈ کی شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، منصوبے کے ذریعے ریونیو افسران کی بدعنوانی کو ختم کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *