پاکستان

سیاسی مسائل سلجھانے کی ضرورت ہے، ان کو پیچیدہ نہ کریں، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(پاکستان امیج) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کو سلجھانے کی ضرورت ہے، ان کو پیچیدہ نہ کریں۔راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں امید تھی دوسری طرف ایک قدم پیچھے ہٹ کر حالات بہتری کی طرف جائیں گے،دوسری طرف کا سخت رویہ حالات اور ملاقاتوں …

Read More »

پاسپورٹ رینکنگ جاری، پاکستانی پاسپورٹ تنزلی کے باوجود 30ممالک میں ویزا فری سہولت کا حامل

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ جاری کرنے والے ادارے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے رواں ماہ کیلئے بین الاقوامی پاسپورٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ تنزلی کے باوجود 30ممالک میں ویزا فری سہولت کا حامل ہے۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس مئی 2026میں پاکستانی پاسپورٹ میں تنزلی دکھائی گئی ہے تاہم جن …

Read More »

پاک چین شراکت داری اب ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ رہی ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد(پاکستان امیج)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی اب روایتی تعاون سے آگے بڑھ کر ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے، جبکہ پاکستان خطے میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کا اہم مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام آباد میں …

Read More »

پنجاب کے تعلیمی نصاب میں معرکہ حق کو شامل کرنے کا فیصلہپنجاب کے تعلیمی نصاب میں معرکہ حق کو شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج) پنجاب حکومت نے صوبے کے تعلیمی نصاب میں معرکہ حق کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کے تحت انفارمیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور نفرت انگیز مواد کے تدارک سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ …

Read More »

جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے:وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی افغان طالبان حکومت کو وارننگ

اسلام آباد (پاکستان امیج ) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کی طالبان حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ کابل حکومت بھارت کی پراکسی بنی ہوئی ہے، کابل ہمیں دہشت گردی …

Read More »

کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ پنکی پر اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ بھی درج

کراچی(پاکستان امیج)منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی پر اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق کراچی گارڈن ویسٹ میں خاتون کے قبضے سے پستول برآمد ہوئی، ملزمہ برآمد اسلحہ کا لائسنس پیش نہ کر سکی۔ خیال رہے کہ پنکی کو گارڈن میں رہائشی عمارت کےفلیٹ سے گرفتارکیا گیا تھا، خبر …

Read More »

حنیف عباسی کیخلاف احتجاج کیلئے شہری پارلیمنٹ احاطے میں کیسے گُھسا؟ دلچسپ حقائق سامنے آگئے

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر ریلوے حنیف عباسی کے خلاف شہری نے پارلیمنٹ میں داخل ہو کر احتجاج کیا، جس پر وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ شہری پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں کیسے گھس آیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر معاملے کی انکوائری کی گئی جس میں دلچسپ حقائق سامنے آئے۔ رپورٹ میں پتہ چلا کہ وفاقی …

Read More »

راولپنڈی میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا آغاز، نئے سسٹم کی خاصیت کیا ہے؟

راولپنڈی(پاکستان امیج)راولپنڈی میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت شواہد پر مبنی چالان کیے جائیں گے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق راولپنڈی میں پہلی بار شواہد پر مبنی ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا، ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان کرکے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ …

Read More »

انمول پنکی گینگ میں خواتین، پولیس اہلکار، مسافر کوچوں کے ڈرائیور بھی شامل تھے، پورا نیٹ ورک بے نقاب

کراچی (پاکستان امیج)کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والی کوکین کوئین انمول پنکی کا پورا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا ہے۔ انمول پنکی کے منشیات فروش گینگ میں خواتین، پولیس اہلکار اور مسافر کوچوں کے ڈرائیور بھی شامل تھے۔ ڈیفنس کلفٹن کے تعلیمی اداروں میں منشیات عدیل عرف وکی فروخت کرتا تھا جو براہ راست کوکین کوئین پنکی …

Read More »

سونا کی قیمت آسمان کی بلندی پر! چاندی بھی پیچھے نہ رہی؛ جانیں 13 مئی کے تازہ ریٹس

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 13 مئی 2026 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گا۔ پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز …

Read More »