صوبائی خبریں

مستونگ؛ میلادالنبیؐ کے جلوس سے قبل خودکش دھماکے میں 50 افراد شہید

مستونگ (پاکستان امیج)مستونگ میں جشن میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت کم سے کم 50 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کے مطابق دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا، جہاں لوگ عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہورہے تھے۔ دھماکے میں 45 …

Read More »

تربت، پنجگور اور گوادر اضلاع کو ایران سے ملانے والی تین نئی بارڈر مارکیٹیں اگلے ایک ماہ کے اندر کھول دی جائیں گی انفراسٹرکچر تیار ہے،جان اچکزئی

تربت(پاکستان امیج)نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ تربت، پنجگور اور گوادر اضلاع کو ایران سے ملانے والی تین نئی بارڈر مارکیٹیں اگلے ایک ماہ کے اندر کھول دی جائیں گی انفراسٹرکچر تیار ہے اور دونوں حکومتوں نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں واشک اور تفتان کے ساتھ سرحدی بازار پہلے ہی کام کر رہے ہیں …

Read More »

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں میں شدید نا انصافی کی ہے، سردار اسلم بزنجو

نال (پاکستان امیج) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے سلسلے میں شدید انا نصافی سے کام لیا ۔ جسے دور نہ کیا تو علاقہ کے عوام میں بے چینی پھیل سکتی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نال اور خضدار …

Read More »

سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب بھائی اور دیگر 4ساتھیوں سمیت گوادر سے گرفتار

گوادر(پاکستان امیج)بلوچستان کے علاقے گوادر سے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب،بھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص اور 7-8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کے وقت بغیر کسی وارنٹ کے حراست میں …

Read More »

تربت ملک کا آئیندہ کا سیلیکون سٹی ثابت ہوگا،جان اچکزئی

تربت(پاکستان امیج)نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ تربت ملک کا آئیندہ کا سیلیکون سٹی ثابت ہوگا جنوبی بلوچستان اپنے وسائل کے ساتھ ساتھ پڑھی لکھی تربیت افرادی قوت کا حامل علاقہ جو سی پیک منصوبوں کے فائدہ ثابت ہوسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز تربت یونیورسٹی کے دورے کے دوران طلباء …

Read More »

کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا

کوئٹہ (پاکستان امیج)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی، شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ مشرقی بائی پاس پر پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے 35کلو دھماکاخیز مواد برآمد ہوا ہے،دھماکا خیز مواد بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ نگران …

Read More »

گوادر،نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جی ڈی اے ہسپتال میں چائلڈ ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کر دیا

گوادر (پاکستان امیج) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے منگل کو ادارہ ترقیات گوادر میں قائم انڈس ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، او پی ڈی اور لیبارٹری شامل سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات …

Read More »

بلوچستان میں مزید یونیورسٹیز اور جدید تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے,ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(پاکستان امیج) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے طارق بلوچ صدر بی پی ایل اے کی قیادت میں ملاقات کی وفد میں پرفیسر امجد حسین پروفیسر اقبال سمالانی پروفیسر فاروق کبدانی شامل تھے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر …

Read More »

کیسکو کی کارروائیاں، 476 غیر قانونی کنکشن منقطع، ٹرانسفارمر بھی اتار لیے، 6 بجلی چور گرفتار

کوئٹہ(پاکستان امیج)وزارت توانائی(پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی( کیسکو)صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں ڈائریکٹ بجلی استعمال کرنے والوںاور نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے ۔اس سلسلے میںچیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجےنئر عبدالکریم جمالی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی کنکشنوں ،بجلی …

Read More »

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان گوادر میں ساحل سمندر پہنچ گئے، غروب آفتاب کا نظارہ

گوادر (پاکستان امیج) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پیر کی شام گوادر میں سن سیٹ ویو پوائنٹ اور ساحل سمندر کا دورہ کیا اور غروب آفتاب کا منظر دیکھا اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کمشنر مکران ڈویڑن سعید احمد عمرانی بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا …

Read More »