دنیا جہان

عمران خان برائے نام وزیر اعظم تھے؟ اصل حاکم بشریٰ بی بی تھیں! دی اکنامسٹ کے حیران کن انکشاف

نیویارک (پاکستان امیج)معروف عالمی جریدے دی اکناموسٹ (The Economist) نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی نے ان کی سیاسی حکمت عملی پر گہرا اثر ڈالا ہے جس سے غیر معمولی اثرات مرتب ہوئے۔ دی اکناموسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی بشریٰ بی بی سے …

Read More »

ٹرمپ نے آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تصدیق کردی

واشنگٹن (پاکستان امیج)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد سے آئندہ ملاقات کی تصدیق کردی۔ ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے ہونے والی ملاقات صرف ملاقات نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ہوگی۔ صحافی کے سوال پر کہ کیا سعودی عرب کو ایف-35 …

Read More »

حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کیلیے فائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام

جدہ (پاکستان امیج)سعودی عرب میں حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے فائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام متعارف کروا دیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق شدید گرمی میں حج ادا کرنے والے دنیا بھر کے عازمین کے لیے ایک جدید ’’ٹھنڈا احرام‘‘ تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد حجاج کو بلند درجہ حرارت …

Read More »

بیوی کی شاپنگ سے بچنے کا نیا طریقہ، شوہر نے اپنی گاڑی خود چوری کرلی

روس (پاکستان امیج)روس میں ایک شخص نے بیوی کے ساتھ شاپنگ پر جانے سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی کی چوری کا ڈرامہ رچا ڈالا۔ یہ انوکھا واقعہ اپریل میں پیش آیا تھا لیکن پولیس نے اس کا انکشاف چند ماہ بعد اکتوبر میں کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون نے ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے …

Read More »

دبئی نے اڑتی ٹیکسی کا خواب حقیقت بنا دیا، پہلی آزمائشی پرواز کامیاب

دبئی(پاکستان امیج) متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، دبئی میں اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔ اماراتی حکام کے مطابق یہ آزمائشی پرواز دبئی اور العین کے درمیان مرغم کے صحرائی علاقے سے شروع ہوئی اور المکتوم ایئرپورٹ پر کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔ …

Read More »

امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کیلئے نئی ترمیم شدہ قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کردی

امریکہ (پاکستان امیج)امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے ایک نئی ترمیم شدہ قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دی۔ امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش قرارداد کے تحت غزہ استحکام فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی صدر ٹرمپ کریں گے۔ یہ بورڈ غزہ …

Read More »

پاکستان نے افغانستان میں مقیم دہشت گرد گروپس کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی علاقائی امن اور پڑوسی ممالک کے لئیبراہ راست خطرہ قرار دیدیا

نیویارک(پاکستان امیج )پاکستان نے افغانستان میں مقیم دہشت گرد گروپس کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی علاقائی امن اور پڑوسی ممالک کے لئیبراہ راست خطرہ قرار دیدیا۔یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کیا افغانستان میں جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کی موجودگی پر گہری …

Read More »

سعودیہ میں بارش کی کمی، شاہ سلمان کی 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنےکی اپیل

ریاض(پاکستان امیج) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بارش کی کمی کے باعث 13 نومبر کو مملکت بھر میں نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت بھر میں جمعرات 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی …

Read More »

وی پی این کا استعمال خطرہ, گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا

نیویارک(پاکستان امیج)گوگل نے اپنے اربوں صارفین کے لیے نیا الرٹ جاری کیا ہے کہ وی پی این ایپس صارفین کی نجی معلومات اور ڈیٹا کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق جعلی یا غیر مصدقہ وی پی این ایپس میں مالویئر، پاس ورڈ چوری کرنے والے پروگرام اور دیگر خطرناک کوڈز شامل ہو سکتے ہیں، …

Read More »

سعودی حکومت کا حج کے دوران جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

ریاض(پاکستان امیج) سعودی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی منتقلی کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی تاکہ طبی خدمات کو زیادہ تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔ سعودی وزیرِ صحت فہد الجلاجل کے مطابق، ماضی میں روایتی گاڑیوں کے ذریعے میڈیکل سیمپلز یا دوائیں ایک …

Read More »