وی پی این کا استعمال خطرہ, گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا

نیویارک(پاکستان امیج)گوگل نے اپنے اربوں صارفین کے لیے نیا الرٹ جاری کیا ہے کہ وی پی این ایپس صارفین کی نجی معلومات اور ڈیٹا کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق جعلی یا غیر مصدقہ وی پی این ایپس میں مالویئر، پاس ورڈ چوری کرنے والے پروگرام اور دیگر خطرناک کوڈز شامل ہو سکتے ہیں، جن کا مقصد صارف کے حساس ڈیٹا کو چرانا ہے۔

گوگل نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ:

صرف معتبر ذرائع جیسے گوگل پلے اسٹور یا مصدقہ ویب سائٹس سے وی پی این ایپس ڈاؤن لوڈ کریں۔

ایسی ایپس سے گریز کریں جو فون کے رابطے، نجی میسجز یا دیگر حساس اجازتیں طلب کرتی ہوں۔

مفت یا سائیڈ لوڈ کی گئی وی پی این ایپس خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں، لہٰذا انہیں استعمال نہ کریں۔

ماہرین کے مطابق نئی آن لائن سیفٹی قوانین اور بعض ممالک میں پابندیوں کی وجہ سے صارفین وی پی این استعمال کی طرف مائل ہوئے ہیں، جس کا فائدہ بعض سائبر مجرم اٹھا رہے ہیں۔

گوگل نے واضح کیا کہ اگر وی پی این کا استعمال ضروری ہو تو صارفین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی تاکہ ان کا قیمتی ڈیٹا محفوظ رہ سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *