#ٹرینڈنگ

حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں آتشزدگی، خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق، تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم

پشاور(پاکستان امیج)خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاقے حطار میں واقع حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری میں آتشزدگی سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے ہری پور میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے …

Read More »

وزیراعظم شہبازشریف دوحہ پہنچ گئے،پرتپاک استقبال، قطری مسلح افواج کے چاق و جوبند دستے نے سلامی دی

دوحہ(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف دورہ قطر پر دوحہ پہنچ گئے،قطر کے وزیر مملکت خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم و پاکستانی وفد کو قطری مسلح افواج کے چاق و جوبند دستے نے سلامی دی، وزیراعظم اور وفد کی آمد پر دوحہ ایئرپورٹ اوردوحہ شہر کو پاکستانی پرچم …

Read More »

والد کی جانب سے وفات سے پہلے بیٹے کو پلاٹ ہبہ کرنے کے کیس میں چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)والد کی جانب سے وفات سے پہلے ایک بیٹے کو پلاٹ ہبہ کرنے کے خلاف کیس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوسرے بیٹے کو پلاٹ میں حصہ دینے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی وکیل درخواست گزار نے کہا انیس سو انہتر میں والد …

Read More »

پاک بحریہ کا جدید ترین گائیڈنس سسٹم کے حامل اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (پاکستان امیج)پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاک بحریہ کے جہاز سے فائر کیے گئے برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سمیت منصوبے سے منسلک سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل …

Read More »

سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم

کراچی(پاکستان امیج)سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے، جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خزانہ سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز 15 اپریل …

Read More »

جنگ بندی میں توسیع سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا، ٹرمپ

واشنگٹن (پاکستان امیج)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے جنگ بندی میں توسیع سے متعلق ابھی کچھ نہیں سوچ رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ موجودہ جنگ بندی میں توسیع پر غور نہیں کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا مجھے واقعی لگتا ہے …

Read More »

وزیراعظم کی مدینہ منورہ آمد، روضہ رسول پر حاضری، امن و امان کے لیے دعائیں

مدینہ (پاکستان امیج)وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا مدینہ منورہ آمد پر استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم نے مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی سمیت …

Read More »

ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے، ایک ایک پائی کا حساب دینا ہماری ذمہ داری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے، اسکی حفاظت ہمارا فرض اور ایک ایک پائی کا حساب دینا ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس کے موقع پر اوور انوائسنگ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش …

Read More »

وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، امریکا، ایران جنگ بندی پر خراج تحسین

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی کی ملاقات ہوئی۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور علاقائی امن کی جاری کوششوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، گورنر سندھ نے وزیراعظم کو سندھ کے امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔ نہال ہاشمی …

Read More »

سعودی عرب کا پاکستان کیلیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں توسیع

سعودی عرب (پاکستان امیج)سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت اور 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ مملکت سعودی عرب نے پاکستان کے لیے مزید 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی منظوری دے دی ہے، جن کی …

Read More »