#ٹرینڈنگ

ایران کے 12 ارب ڈالر منجمد اثاثوں کے اجرا کیلیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی، باقر قالیباف

تہران (پاکستان امیج)ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ ایران امریکا مذاکرات میں ایران کے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ آبنائے ہرمز کے معاملے پر بات چیت کے لیے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ …

Read More »

سوشل میڈیا کی آمدن پر ٹیکس کی تجویز، ٹیکس کیسے اکٹھا کیا جائے گا، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فنانس بل 2026 کی منظوری کیلئے ترمیم شدہ رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی جب کہ بل میں متعدد ترامیم تجویز کر دی گئیں اور ترامیم کے ساتھ منظور کرنے کی سفارش بھی کر دی۔ سفارشات میں سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس …

Read More »

چمن بارڈر پر ون ڈاکومنٹ پالیسی کا نفاذ، 500 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی کا فیصلہ

چمن (پاکستان امیج)چمن بارڈر پر بے روزگار خاندانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع سے معاشی بحالی کی راہ ہموار ہونے لگی ہے۔ حکومت بلوچستان نے ون ڈاکومنٹ پالیسی کے نفاذ کے بعد 500 بے روزگار نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی اور صوبائی حکومت نے چمن کے متاثرہ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم …

Read More »

پاکستان میں بنجر زمینوں کی بحالی اور جدید زراعت کے فروغ کی جانب بڑا قدم

اسلام آباد(پاکستان امیج)جدید زراعت اور بنجر زمینوں کی بحالی کے پائیدار اقدامات سے پاکستان زرعی شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔ پاکستان و چین کے اشتراک سے بنجر علاقوں میں جدید زراعت کے فروغ کے لیے پہلی زرعی تحقیقی لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان کی وسیع بنجر اور صحرائی زمینوں کو …

Read More »

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا

کراچی (پاکستان امیج)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ان سے حلف لیا۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں وفاقی …

Read More »

پاکستان کی میزبانی میں ایران امریکا مذاکرات کا پہلا دور مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری

سوئٹزر لینڈ(پاکستان امیج)قطر اور پاکستان کی مشترکہ ثالثی میں ہونے والے لوسرن سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں فریقین نے آئندہ 60 روز کے اندر ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے باقاعدہ روڈ میپ پر اتفاق کر لیا۔ اجلاس کے بعد قطر اور پاکستان …

Read More »

ایران کی ناکا بندی ختم، کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کیے گئے، عباس عراقچی کا دعویٰ

تہران(پاکستان امیج)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں ایران کی ناکا بندی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مشترکہ اعلامیے کو کوٹ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے …

Read More »

امریکا ایران مذاکرات کا اثر، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں

لندن/نیویارک(پاکستان امیج) امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ دنیا کے بیشتر اسٹاک مارکیٹ انڈیکسز میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرمایہ کاروں نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو …

Read More »

امریکا-ایران مذاکرات؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

سوئٹزر لینڈ(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک پہنچ گئے۔ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پردستخطوں کے تسلسل میں آج (21 جون) سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں …

Read More »

معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران نے دوبارہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کردیا

ایران (پاکستان امیج)ایران نے لبنان پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کے بعد امریکا پر معاہدے کی خلاف ورزی اور وعدہ خلافی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک بیان میں ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو فوری …

Read More »