#ٹرینڈنگ

امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات بدستور جاری ہیں، جے ڈی وینس کا بڑا دعویٰ

واشنگٹن(پاکستان امیج امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی نوعیت کے مذاکرات بدستور جاری ہیں اور یہ بات چیت پہلے سے جاری سفارتی عمل کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان تکنیکی سطح پر رابطے …

Read More »

چین کو بھی سندھ طاس معاہدے کا حصہ بنایا جائے، وکٹر گاؤ

اسلام آباد(پاکستان امیج) سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن (سی سی جی) کے صدر وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی قوانین اور علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے، اور اس کا مکمل احترام اور تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے، انہوں نے تجویز دی ہے کہ چین کو بھی اس معاہدے کا حصہ بنایا …

Read More »

گوادر کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

کوئٹہ (پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے گوادر میونسپل کمیٹی اور متعلقہ یونین کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گوادر میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 20 اور 21، یونین کونسل نمبر 3 کے وارڈ نمبر 4 اور یونین کونسل نمبر 10 کے وارڈ نمبر 5 پر انتخابات کے لیے امیدوار یکم …

Read More »

وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2026-27 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2026-27 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر کل (یکم جولائی) سے باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں شامل تمام ٹیکس اقدامات، ڈیوٹیز اور مالیاتی فیصلے یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں …

Read More »

امریکا کے ساتھ کسی بھی جامع معاہدے پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ابھی نہیں ہوا، ایران

تہران)(پاکستان امیج) ایران نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی جامع معاہدے پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ابھی نہیں ہوا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اس وقت کسی حتمی معاہدے کے لیے مذاکراتی مرحلہ شروع نہیں ہوا۔ ان کا …

Read More »

معرکۂ حق میں پاکستان کی عسکری، سفارتی برتری نمایاں، برطانوی فرم کی شواہد پر مبنی رپورٹ جاری

برطانیہ(پاکستان امیج)برطانوی تحقیقی و اسٹریٹجک کمیونیکیشن ادارے پاکستان پلے بک نے معرکۂ حق سے متعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ معرکہ حق میں پاکستان کو عسکری اور سفارتی برتری حاصل رہی۔ رپورٹ کے مطابق متعدد بھارتی جنگی طیارے، جن میں رافیل بھی شامل ہیں، تباہ ہوئے جبکہ امریکی اور فرانسیسی انٹیلیجنس حکام، بھارت کے چیف آف ڈیفنس …

Read More »

وزیر اعلی پنجاب کا طلبا کے لیے آسان ترین اقساط پر ’ای بائیکس‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ، الیکٹرک بسوں، ای ٹیکسیوں، ای بائیکس، ای تھری وہیلرز، ماس ٹرانزٹ منصوبوں اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پورے پنجاب میں ماحول دوست نقل و حمل کا سب سے بڑا …

Read More »

اقوام متحدہ میں پاکستان نے اسرائیل کے ’ ای ون ‘ منصوبے کو مسترد کر دیا

نیویارک(پاکستان امیج) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے حق میں واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے متنازع “ای ون” آبادکاری منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اسے مستقبل کی فلسطینی ریاست کے جغرافیائی وجود کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی …

Read More »

ایران کے کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے، 8 اہم تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران(پاکستان امیج) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا کے حالیہ حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق دو سے تین بجے …

Read More »

کراچی رینجرز کیمپ حملہ؛ بھارتی حمایت یفتہ تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک، افغان خارجی گرفتار

کراچی(پاکستان امیج) بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے دہشت گردوں نے کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر حملہ کیا، رینجرز کے چوکس جوانوں کے فوری جواب سے خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے جبکہ تین خوارج ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جو افغان شہری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جون …

Read More »