#ٹرینڈنگ

نگران حکومت نے پہلی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ۔ اعلان کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 87 پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کی کمی ہوئی ہے ، ڈیزل کی نئی قیمت …

Read More »

دہشت گردوں کو بیرونی ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے،آرمی چیف

کوئٹہ(پاکستان امیج)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ کوئٹہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو مستونگ اور ژوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اہم صوبائی وزراء کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی شرکاء …

Read More »

سائفر کیس؛ ایف آئی اے نے چالان جمع کروادیا، عمران خان اور شاہ محمود قصوروار قرار

اسلام آباد(پاکستان امیج) ایف آئی اے نے سائفر کیس میں چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا …

Read More »

مستونگ؛ میلادالنبیؐ کے جلوس سے قبل خودکش دھماکے میں 50 افراد شہید

مستونگ (پاکستان امیج)مستونگ میں جشن میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت کم سے کم 50 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کے مطابق دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا، جہاں لوگ عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہورہے تھے۔ دھماکے میں 45 …

Read More »

نواز شریف کے معاملے پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، نگراں وزیراعظم

لندن(پاکستان امیج) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے معاملے پر چاہتے ہیں کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف عدالتی حکم نامے کے ساتھ ملک سے باہر گئے تھے۔ نگراں حکومت چاہتی ہے کہ ان کی …

Read More »

سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب بھائی اور دیگر 4ساتھیوں سمیت گوادر سے گرفتار

گوادر(پاکستان امیج)بلوچستان کے علاقے گوادر سے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب،بھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص اور 7-8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کے وقت بغیر کسی وارنٹ کے حراست میں …

Read More »

ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری، قومی اسمبلی کی نشتیں کم ہوکر 266 پر پہنچ گئیں

اسلام آباد(پاکستان امیج) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستیں 272 سے کم ہوکر 266 ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق مردم شماری کی منظوری کے بعد عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کام تیزی سے جاری ہے۔ نئی حلقہ بندیوں کے …

Read More »

پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے ممبران شیر افضل ایڈوکیٹ اور شعیب شاہین کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ ایڈوکیٹ شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں ایڈوکیٹ شعیب شاہین افضل کے خلاف محاذ کھولا اور انہیں پارٹی کی قانونی ٹیم کا واحد غدار قرار دے دیا۔ شیر …

Read More »

ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی(پاکستان امیج) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جاسکے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو منشیات …

Read More »

نجی اور سرکاری سکولوں میں کل سے اتوار تک چھٹیوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر تعلیمی اداروں میں کل سے اتوار تک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آنکھوں کے وائرس کے باعث نجی اور سرکاری سکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کو عام تعطیل کااعلان کردیا گیا،جمعہ کے روز عیدمیلادالنبیﷺ کی چھٹی ہو گی ،اتوار کی …

Read More »