#ٹرینڈنگ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 62ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

کراچی(پاکستان امیج) پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 62ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 748پوائنٹس کے اضافے سے 62439 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 284روپے 70پیسے کی سطح پر آگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی …

Read More »

اسٹاک مارکیٹ کو مستحکم مارکیٹ میں تبدیل کرنا ضروری قرار

کراچی(پاکستان امیج) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی حالیہ تیزی نے جہاں سرمایہ داروں کے درمیان امید کے دیے روشن کردیے ہیں، وہیں کچھ سرمایہ دار اس تاسف میں بھی مبتلا ہے کہ شاید وہ ٹرین مس کرچکے ہیں اور اب تیزی کے فوائد سے محروم رہ گئے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ تیزی برقرار رہ پائے …

Read More »

دکی: ملزمان کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو لیویز اہلکار شہید

دکی(پاکستان امیج) لونی کے علاقے کلی مرجانزئی میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں لیویز فورس کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لیویز فورس نے اشتہاری ملزم امان اللہ مرجانزئی کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں میں قاسم اور عبیداللہ شامل ہیں جن کی …

Read More »

آئندہ بجٹ کا حجم 16500 ارب روپے مقرر کیے جانیکا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاق کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کا حجم 16500ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کا حجم 16500ارب روپے جبکہ مالیاتی خسارے کا ہدف 9000 ارب روپے اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف گیارہ ہزار ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان …

Read More »

مادر وطن کی حفاظت پر توجہ مرکوز، ملکی دفاع کو درپیش چیلنجز سے باخبر ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی (پاکستان امیج) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، ملکی دفاع کو درپیش تمام چیلنجز سے باخبر ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹامیوالی میں بہاولپور کور کی …

Read More »

پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف ایک ارب سے زائد کا نیب ریفرنس دائر

اسلام آباد (پاکستان امیج) تحریک انصاف کے رہنماوں پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف ایک ارب سے زائد کا ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیب ریفرنس میں پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کو مرکز ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان …

Read More »

عمران خان کے ’تخت‘ چھوڑنے کے بعد بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب

پشاور (پاکستان امیج) بیرسٹر گوہر علی خان تحریک انصاف کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا۔ بیرسٹر گوہر علی چیئرمین ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری کے عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔ پارٹی الیکشن میں یاسمین راشد تحریک انصاف پنجاب کی …

Read More »

پی ٹی آئی کا چیئرمین کون ہوگا؟ انٹرا پارٹی الیکشن آج ہوں گے

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن آج ہوں گے، بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن آج ہوں گے، بانی اراکین نے موجودہ سیٹ اپ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر عدم اعتماد کا اظہار …

Read More »

حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا گیا

کراچی(پاکستان امیج) نیشنل بینک نے سال 2024 کی حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے سال 2024 کی حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا گیا ہے، درخواستیں این بی پی کی تمام برانچوں پر نومبر 27 سے دسمبر 12، 2023 تک وصول کی جائیں گی۔ لانگ حج پیکیج میں ریگولر حج 38 …

Read More »

سی پیک شراکت داری کو بلندیوں پر لے جائیگا، چینی قونصل جنرل

کراچی(پاکستان امیج) چینی قونصل جنرل ایچ ای یانگ یونڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک شراکت داری کو بلندیوں پر لے جائیگا۔ کراچی میں چینی قونصل جنرل ایچ ای یانگ یونڈونگ نے سی پیک کے امید افزا مستقبل کو اجاگر کیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ CPEC کی توجہ اعلیٰ معیار کی ترقی پر مرکوز ہے، یہ …

Read More »