#ٹرینڈنگ

ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں انہیں خوش آمدید کہیں گے، آصف زرداری

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تحریک اںصاف کو اقتدار کے لیے نہیں ہٹایا اس لیے ہٹایا تھا کہ ان سے حکومت چل نہیں رہی تھی، ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں …

Read More »

ن لیگ کا سندھ میں پیپلز پارٹی کے تمام مخالفین سے اتحاد کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے تمام مخالفین سے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف سندھ کا بھی دورہ کریں گے اور ایم کیو ایم، جی ڈی اے، جے یو آئی سمیت پی پی مخالف ہر سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کریں گے۔ ن لیگ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بشیر میمن …

Read More »

ڈی آئی خان؛ آئل اینڈ گیس کمپنی کے دفتر پر حملہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان(پاکستان امیج) آئل اینڈ گیس کمپنی کے دفتر پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے درازندہ کے علاقے میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے دفتر کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا ، جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو …

Read More »

راولپنڈی: اڈیالہ جیل روڈ سے برآمد بم ناکارہ بنا دیا گیا

راولپنڈی(پاکستان امیج)اڈیالہ جیل روڈ سے برآمد ہونے والے بم کو پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مشکوک ڈیوائس میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کی اور ڈیوائس کو کھیت میں لے جا کر رکھ دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا فوری طلب کیا گیا۔ بارود بچاؤ حفاظتی کٹ میں ملبوس سول ڈیفنس …

Read More »

دیربالا؛ ڈبل کیبن گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

دیربالا(پاکستان امیج) گولدائی میں ڈبل کیبین گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں آر ایچ سی پاتراک منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ سڑک کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، جس میں 4 …

Read More »

تیز رفتار بس کھائی میں جا گری، 2 مسافر موقع پر جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 21 شدید زخمی

سوات (پاکستان امیج) سوات میں تیز رفتار بس کھائی میں جا گری جس کے نیتجے میں 2 مسافر موقع پر جاں بحق اور 21 شدید زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کبل خٹک آباد کے قریب ڈرائیور لاپرواہی دکھاتے ہوئے بس کو تیز رفتاری سے چلا رہا تھا کہ ایک موڑ پر کنٹرول نہ کر سکا …

Read More »

سودی ادائیگیاں بجٹ تخمینے سے بڑھنے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران سود کی ادائیگیاں 8.5 ٹریلین روپے سے بڑھ سکتی ہیں، جو کہ بجٹ تخمینے سے 1.2 ٹریلین روپے زیادہ ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیرونی فنانسنگ کے خلاء کو پر کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے مدد …

Read More »

میانوالی ایئر فورس بیس پر حملہ ناکام، 3 دہشت گرد مارے گئے

میانوالی(پاکستان امیج) سیکیورٹی فورسز نے پاک فضائیہ کے ٹریننگ ایئر بیس پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر ایک ناکام دہشت گرد حملہ ہوا جسے الحمدللہ سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور موثر جواب کی بدولت ناکام بنا دیا گیا، اہلکاروں اور اثاثوں کی …

Read More »

عام انتخابات 4 فروری 2024 کو ہوں گے، صدر مملکت اور الیکشن کمیشن میں اتفاق

اسلام آباد(پاکستان امیج) سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد صدر مملکت ، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کے درمیان چار فروری 2024 کو عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہوگیا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کے وفد نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ طویل ملاقاتیں کیں جس میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے …

Read More »

ملک میں عام انتخابات 11فروری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاکستان امیج) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ملک میں انتخابات 11 فروری کو کروائے جائیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل نے سپریم کورٹ میں بیان دیا کہ انتخابات 11 فروری کو کروائے جائیں گے، سجیل سواتی نے مزید کہا کہ 30 نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل …

Read More »