#ٹرینڈنگ

فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے بغیر امن ممکن نہیں، صدرمملکت

اسلام آباد(پاکستان امیج) صدرمملکت نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے بغیر امن ممکن نہیں۔ عارف علوی نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق اور عوام پر غاصبانہ قبضے اور ظلم و ستم کی مذمت کے بغیر امن کی طرف پیش رفت ممکن نہیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ فلسطینیوں کی زمین …

Read More »

نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا

لندن(پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے برطانیہ میں اپنا قیام مزید بڑھا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے اور وہ مزید دو روز لندن میں گزاریں گے۔ لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں …

Read More »

کوئٹہ؛ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو ہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(پاکستان امیج) کوئٹہ کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں …

Read More »

پاکستان سے چین کیلیے برآمدات میں 5.16 فیصد اضافہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان کی چین کو اشیا اور خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال (24-2023) کے پہلے 2ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اگست (2023-24) کے دوران چین کو مجموعی طور پر 350.297 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ …

Read More »

سرکاری ادارے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں: آرمی چیف

کراچی(پاکستان امیج)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہدایت دی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اور دیگر سرکاری ادارے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا اور انہوں نے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے …

Read More »

پٹرولیم مصنوعات 16 اکتوبر سے مزید سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج) عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں 16اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب 7ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے، تاہم جمعرات کے روز گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92جبکہ عالمی منڈی میں 84ڈالر …

Read More »

افغان تجارتی راہداری معاہدے کے ذریعے درآمدات میں اضافہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) گزشتہ مالی سال کے دوران افغان تجارتی راہداری کے ذریعے تقریبا 7 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت اشیا ملک میں درآمد کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران یہ افغان تجارتی راہداری کے ذریعے درآمدات میں یہ دوتہائی اضافہ ہے اور ان میں زیادہ تر اشیا وہ ہیں جو اسلام آباد نے بیرونی ادائیگیوں کے بحران کے …

Read More »

خودکش حملوں کی بیشتر کارروائیوں میں افغان شہری ملوث تھے، آئی جی پختونخوا

پشاور(پاکستان امیج) آئی جی خیبر پختون خوا پولیس نے کہا ہے کہ خود کش حملوں کی بیشتر کارروائیوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا کہ دہشت گردی کی بڑی کاروائیوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے ہیں۔ پشاور پولیس لائن ، ہنگو مسجد خود …

Read More »

تیل، گیس کی ضروریات کیلیے منصوبہ تیار، وزیر توانائی

اسلام آباد(پاکستان امیج)نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے ملک بھر میں تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیوں کو تیز کرکے مستقبل کی تیل اور گیس کی ضروریات کو موثر انداز میں پورا کرنے کیلیے حکومت حکمت عملی تیار کر رہی ہے، اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ابوظبی میں …

Read More »

نو مئی کی پلاننگ اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت عمران خان نے دی، عثمان ڈار

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت زمان پارک میں ہوئی اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت عمران خان نے کی تھی۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عثمان ڈار نے کہا کہ اکتوبر 2022 کا لانگ …

Read More »