نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا

لندن(پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے برطانیہ میں اپنا قیام مزید بڑھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے اور وہ مزید دو روز لندن میں گزاریں گے۔

لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے، بعد ازاں چودہ اکتوبر کو امارات اور 21 اکتوبر کو نجی فلائٹ سے شام چھ بجے لاہور پہنچیں گے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں انیس اکتوبر کو درخواست دائر کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *