ملک میں عام انتخابات 11فروری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاکستان امیج) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ملک میں انتخابات 11 فروری کو کروائے جائیں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل نے سپریم کورٹ میں بیان دیا کہ انتخابات 11 فروری کو کروائے جائیں گے، سجیل سواتی نے مزید کہا کہ 30 نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل ہو جائیں گی۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے تحت انتخابات کی تاریخ کا تعین صدر مملکت کرتے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ صدر مملکت سے اس معاملے پر مشاورت کی جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی جس میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن حکام، اٹارنی جنرل اور پی ٹی آئی وکیل علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *