امریکی سینیٹ نے روس پر نئی پابندیوں اور بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا بل منظور کرلیا

واشنگٹن (پاکستان امیج)امریکی سینیٹ نے روس اور ایران پر مزید پابندیوں سے متعلق ایک اہم بل 86 کے مقابلے میں 11 ووٹوں سے منظور کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بل اب نافذ العمل ہونے کیلئے امریکی ایوانِ نمائندگان میں جائے گا۔

بل کا نام Lindsey O. Graham Sanctioning Russia and Iran Act of 2026 ہے جس کا بنیادی مقصد روس کی توانائی کی آمدنی کو محدود کرنا اور یوکرین جنگ کے باعث ماسکو پر اقتصادی دباؤ بڑھانا ہے۔

بل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان ممالک پر 100 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے جو روسی تیل، گیس یا دیگر اہم توانائی مصنوعات کی خریداری جاری رکھتے ہیں۔

بھارت، چین، جاپان اور بعض یورپی ممالک اس پابندی کی زد میں آ سکتے ہیں، تاہم 100 فیصد ٹیرف ان ممالک پر فوری طور پر نافذ نہیں ہوا ہے۔ صدر کو اس اختیار کے استعمال کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *