#ٹرینڈنگ

کیا آئندہ انتخابات میں علیمہ خان بھی حصہ لیں گی؟ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان کاکہناتھا کہ میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی،پورا عدالتی نظام ان کو سپورٹ کر رہا ہے ،ان کا کہناتھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا زبردست …

Read More »

باجوڑ کی تحصیل خار میں زوردار دھماکا، ایک شخص جاں بحق

باجوڑ(پاکستان امیج) تحصیل خار کے علاقے پیشتو میں زور دار دھماکا ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس نے باجوڑ کی تحصیل …

Read More »

آئی ایم ایف سے 7 دسمبر کو پاکستان کیساتھ معاہدے کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ 7 دسمبر کو معاہدے کی منظوری کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے 7 دسمبر کو پاکستان کے ساتھ عملے کی سطح پر معاہدے کی منظوری کا امکان ہے۔ معاہدے کی منظوری کے بعد 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے جائزے کے تحت 8 دسمبر کو …

Read More »

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اسٹرائیک کور کا دورہ,مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا

راولپنڈی (پاکستان امیج) آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے، آرمی چیف …

Read More »

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

اسلام آباد(پاکستان امیج)ملک میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، جس سے صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی صارفین پر40ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں بجلی کی قیمت 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ بڑھائے جانے …

Read More »

بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کا سکینڈل سامنے آ گیا

لاہور (پاکستان امیج)تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کا انکشاف ہواہے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں اوور بلنگ کے نام پر اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا، جس میں پہلے سے مہنگی بجلی کے باوجود صارفین سے اوور بلنگ …

Read More »

نواز شریف کا خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کا نوٹس

لاہور(پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماوں میں اختلافات کا نوٹس لے لیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی دونوں صوبوں کے رہنماؤں کو آپس کے اختلافات فوری ختم کرنے کی ہدایت کی اور دونوں صوبوں کے اپنے دورے اختلافات ختم کرانے سے مشروط کردیے۔ نواز شریف نے پارٹی …

Read More »

توشہ خانہ ریفرنس؛ نواز شریف کا 30 نومبر تک بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت

اسلام آباد(پاکستان امیج) احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کا 30 نومبر تک بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کردی۔ توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں جج محمد بشیر کے روبرو وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف کا دوران تفتیش بیان ریکارڈ …

Read More »

بھارت کو شکست دیکر آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

احمداآباد(پاکستان امیج)بھارت کو شکست دیکر آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کا 241 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔ آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھ بار …

Read More »

تربت میں گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد دم توڑ گئے

تربت (پاکستان امیج) تربت میں گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد دم توڑ گئے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دھماکہ تربت میں ہوشاپ کے قریب سڑک کے کنارے ہوا جہاں سے گزرتی گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ لیویز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی …

Read More »