نصیر آباد (پاکستان امیج) بلوچستان میں ڈسٹرکٹ جیل کے باہر قیدی وین پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک قیدی جاں بحق جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری ڈسٹرکٹ جیل پہنچ گئی ، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ قیدیوں کو وین میں عدالت پیش کرنے کیلئے لایا جا رہا تھا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image