پاکستان

سونا سستا ، قیمت آسمان چھونے کے بعد نیچے آ گئی, چاندی کی قیمت بھی گر گئی

کراچی(پاکستان امیج)سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد کم ہو گئی۔ بین الاقوامی اور مقامی سطح پر ہفتے کو ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔ بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 2861ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو …

Read More »

ملک بھر میں جنوری کے دوران صحت کی سہولیات مزید مہنگی، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

اسلام آباد(پاکستان امیج)ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت کی سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔ ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ایک ماہ کے دوران میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر میڈیکل ٹیسٹ 15.16 فیصد تک مہنگے ہوئے۔دستاویز میں کہا گیا کہ جنوری میں …

Read More »

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد (پاکستان امیج )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آئندہ 24گھنٹوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔کوئٹہ، زیارت، چاغی، نوشکی اور …

Read More »

رمضان المبارک ، گورنر سندھ کا پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان

کراچی(پاکستان امیج)گورنر سندھ نے رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برس سے عوام کی آمد جاری ہے اور ہرسال اس میں اضافہ ہورہاہے۔ یہاں ہزاروں طلبہ آئی ٹی کے کورسز کررہے ہیں۔ 56لاکھ لوگ …

Read More »

دانیہ شاہ نے شادی کیلئے لڑکے کے بجائے آدمی کا انتخاب کیوں کیا؟

کراچی(پاکستان امیج)دانیہ شاہ، جو مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کے طور پر مشہور ہوئیں، نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے فیصلوں اور خواتین کو مشورے دینے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ فروری 2022 میں 18 سالہ دانیہ نے عامر لیاقت سے شادی کی اور صرف تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی …

Read More »

پاک فوج کے میجر کا انسانیت دوست اقدام، زندہ درگور کی گئی بچی کو گود لے کر مثال قائم کردی

نوشہرہ (پاکستان امیج) پاک فوج کے آفیسر میجر وقاص نے نوشہرہ میں زندہ دفنائی گئی لاوارث بچی کو گود لے کر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔ پاک فوج کے جوان نہ صرف دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں بلکہ انسانی ہمدردی کے جذبے سے بھی سرشار ہیں۔ آج نیوز کے مطابق 7 فروری 2025 کو …

Read More »

بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28برانڈز انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ قرار، نام بھی سامنے آگئے

اسلام آباد (پاکستان امیج)پاکستان کونسل فار ریسرچ اِن واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) نے بوتل میں بند پانی فروخت کرنے والے کم ازکم 28 برانڈز کو مائیکرو بائیولوجیکل یا کیمیائی آلودگی کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا۔ پی سی آر ڈبلیو آر کے مطابق پاکستان بھر کے 20 شہروں سے منرل واٹر برانڈز …

Read More »

31 مقدمات کی تفتیشی ٹیموں کی اڈیالہ جیل آمد، بشریٰ بی بی کا جوابات دینے سے انکار لیکن اب کیا ہوگا؟ جانیے

راولپنڈی (پاکستان امیج) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے حالیہ احتجاج کے 31 مقدمات میں تفتیش کے دوران پولیس کے سوالات کے جوابات دینے سے انکار کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر شاملِ تفتیش کرنے کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ آج …

Read More »

وفاقی حکومت نے شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ اور چینی کی پیداوار کی مانیٹرنگ شروع کر دی

حیدرآباد(پاکستان امیج) سندھ کی شوگر ملوں میں چینی سٹاک پر کین کمشنر کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جو کہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ۔ تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ اور چینی کی پیداوار کی مانیٹرنگ شروع کر دی، کین کمشنر سندھ نے وفاقی کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا …

Read More »

سریے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا کیونکہ ۔ ۔۔

اسلام آباد (پاکستان امیج)خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں توسیع کی وجہ سے سریے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے، فیڈرل بورڈ …

Read More »