پاکستان

کراچی: جیل چورنگی پر ڈمپر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل ہجوم نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگا دی

کراچی(پاکستان امیج)جیل چورنگی فلائی اوور سے حسن اسکوائر کی جانب جانے والی سڑک پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے وہاں سے گزرنے والے واٹر ٹینکروں پر پتھراؤ کر کے انھیں نقصان پہنچایا اور نامعلوم افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو نذر آتش کر دیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے …

Read More »

آرمی چیف کے قرآن سے متعلق علم و فہم پر پختونخوا کے علما کی تعریف

اسلام آباد(پاکستان امیج)خیبر پختونخوا کے علمائے کرام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے قرآن سے متعلق علم و فہم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، جس میں انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں …

Read More »

گورنر کا ڈمپر حادثات پر وزیراعلیٰ کو بھی خط، اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا مشورہ

کراچی(پاکستان امیج)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شہر میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر وزیراعلیٰ سندھ کوبھی خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر،ٹرک اور واٹرٹینکرز ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند مہینوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور …

Read More »

بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا، نواز شریف

لاہور(پاکستان امیج)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا۔ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی “تبدیلی” کی سوغاتیں تھیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ساہیوال، …

Read More »

مستقبل میں مہنگائی مزید کم ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہوگا۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے اور بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید …

Read More »

’خوبصورت سڑکیں دیکھنے لاہور ضرور آئیں‘، ٹریفک حادثات پر سندھ اور پنجاب حکومت آمنے سامنے

کراچی(پاکستان امیج ) سندھ اورکراچی میں ہونے والے ٹریفک حادثات پر سندھ اور پنجاب حکومت آمنے سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سیہون میں ہونے والے حادثے پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ عظمیٰ بخاری نے سیہون حادثے پر سیاست کرنے کی کوشش کی، …

Read More »

خشک سالی میں کمی متوقع، تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

کراچی(پاکستان امیج ) محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مغربی ہواوں کا سلسلہ آج سے 22 فروری تک ملک پر اثر انداز رہے گا جس کے تحت کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے موسمیاتی تجزیہ کار کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کے 70 سے 80 فیصد شمالی علاقوں کو …

Read More »

’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان بھی میدان میں آگئیں

لاہور (پاکستان امیج) پاکستانی شوبیز کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں خواتین کے حوالے سے دیے جانے والے بیان پر جہاں سوشل میڈیا صارفین کا غصہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، وہیں نامور شخصیات نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ آج نیوز کے مطابق پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام …

Read More »

نیپرا کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں تین گنا تک اضافہ کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج ) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ اور سخت پابندیاں عائد کرنے کے باوجود بھی معشیت ہچکولے کھا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب نیپرا کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی تین گنا تک اضافہ کر لیاہے جس کے بعد افسران کا مجموعی پیکج 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ …

Read More »

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ

راولپنڈی(پاکستان امیج)پی ٹی آئی وکیل نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کردیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاع دی گئی ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت27 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس سے …

Read More »