گورنر کا ڈمپر حادثات پر وزیراعلیٰ کو بھی خط، اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا مشورہ

کراچی(پاکستان امیج)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شہر میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر وزیراعلیٰ سندھ کوبھی خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر،ٹرک اور واٹرٹینکرز ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند مہینوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں نمایاں اضافہ ہوا۔
گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کو چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا کمیشن تشکیل دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کمیٹی وجوہات کی نشاندہی کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مو¿ثر حکمت عملی بنانا ضروری ہے۔
کامران ٹیسوری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اس وقت عوام میں شدید بے چینی اور تحفظات پائے جاتے ہیں، حکومت سے فوری اور موثر اقدامات کرنے کی استدعا کرتا ہوں تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *