پاکستان

پشاور میں مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی

پشاور(پاکستان امیج)پشاور میں مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، لاہور میں بھی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں۔ پشاور میں مرغی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 570 سے کم ہو کر 535 روپے ہو گئی ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں …

Read More »

نوازشریف کی شہبازشریف کو بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کرنے کی ہدایت

لاہور (پاکستان امیج )مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بڑے بھائی کا کردار ادا کرے اور ہر ممکن مدد فراہم کرے۔انہوں نے عوام کو زیادہ سے …

Read More »

عید کی چھٹیاں ختم، سرکاری دفاتراور کاروباری مراکز دوبارہ کھل گئے

لاہور(پاکستان امیج)عیدالفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز دوبارہ کھل گئے۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات ختم ہوگئی ہیں، حکومت کی جانب سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کے ساتھ 5 چھٹیوں سے …

Read More »

لاہور کے علاقے سوتر منڈی میں بیٹے سے جھگڑا باپ کی جان لے گیا

لاہور(پاکستان امیج)لاہور کے علاقے سوتر منڈی میں بیٹے سے جھگڑا باپ کی جان لے گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے حارث کی باپ کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی،باپ جھگڑے کے بعد تیسری منزل سے نیچے آیا تو طبیعت خراب ہو گئی،طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ …

Read More »

جان سے مارنے کی دھمکیاں؛ رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا

لاہور(پاکستان امیج)تنازعات کے بھنور میں پھنسے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ ولاگ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں اور پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے اپنے دل کا حال بیان کیا، جس نے ان کے مداحوں کو بھی آبدیدہ …

Read More »

آذربائیجان کی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کیش ڈپازٹ کی پیشکش

اسلام آباد(پاکستان امیج)آذربائیجان نے پاکستان کو کیش ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش کی ہے، جو سکھر حیدرآباد موٹروے کی فنڈنگ کے لیے پاکستان کی درخواست کے جواب میں کی گئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورے کے دوران آذربائیجان کی حکومت سے 1.8 ارب ڈالر کے دو انفرااسٹرکچر منصوبوں کیلیے …

Read More »

مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،فی کلو کتنے میں فروخت ہونے لگا؟خریدار پریشان

راولپنڈی(پاکستان امیج)عیدالفطر کی آمد کیساتھ ہی راولپنڈی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مارکیٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ راولپنڈی میں زندہ مرغی کی قیمت 600روپے فی کلو پہنچ گئی ،مرغی کا گوشت 11روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔مرغی کے قیمت میں ہوشربا اضافے نے مہنگائی کی چکی میں …

Read More »

کراچی:عید کی خریداری کیلئے جانے والے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کار کی ٹکر سے جاں بحق

کراچی(پاکستان امیج)کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں عید کی خریداری کے لیے جانے والے موٹر سائیکل سوار میاں اور بیوی جاں بحق اور بچی شدید زخمی ہوگئی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق رات گئے افسوسناک ٹریفک حادثہ کراچی کے مائی کلاچی روڈ …

Read More »

عیدالفطر کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، شاپنگ مالز اور بازاروں میں رش بڑھ گیا

لاہور(پاکستان امیج) ممکنہ طور پر عیدالفطر میں صرف آج کا دن باقی رہ گیا ہے جس کے باعث شاپنگ مالز اور بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عیدالفطر پر مشن میچنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں ہے۔ …

Read More »

عید کی تعطیلات کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے …

Read More »