پاکستان

ریلوے کا ڈی جی خان تا ملتان 16 اپریل سے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج )ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر ملتان، ڈیرہ غازی خان کے درمیان (227Dn/228Up) کے نام سے 16 اپریل 2025 سے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق شٹل ٹرین 227Dn ملتان سے صبح 5 بجکر30 منٹ پر روانہ ہو کر شیر شاہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو سے ہوتی …

Read More »

پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ: ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے، وزیراعظم

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و …

Read More »

وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا: بیرسٹر سیف

پشاور(پاکستان امیج) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بے قابو ہونے اور ایف …

Read More »

سانگھڑ: کپڑے دھوتے تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق

سانگھڑ(پاکستان امیج) اندرون سندھ کے علاقے سانگھڑ میں تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ناخوشگوار واقعہ شاہ پور کے قریب پیش آیا، تالاب میں ڈوبنے والی تینوں خواتین کپڑے دھونے گئیں، اسی دوران اچانک ایک خاتون کا پاؤں پھسلنے سے تالاب میں گر گئی ۔ دوسری جانب …

Read More »

حکومت کا کنونشن میں شرکت کرنیوالے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے استقبال کیلئے ایئرپورٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے، کنونشن میں آںے والوں کو مکمل پروٹوکول دیا جائے گا۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل …

Read More »

بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں مون سون کی زائد بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (پاکستان امیج)بین الاقوامی موسمیاتی ایپس نے رواں سال مون سون میں پاکستان میں زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے حوالے سے بتایا کہ اپریل سے جون تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتا ہے جبکہ اس دوران ملک میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں …

Read More »

غیر قانونی طور پر مقیم مزید 4 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو واپس بھیج دیا گیا

خیبر(پاکستان امیج )پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان مہمند کا کہنا ہے کہ مزید 4 ہزار 384 افغان باشندوں کو طورخم سرحد کے راستے واپس افغانستان بھیجا گیا، ٹرانزٹ کیمپ آنے والوں میں 1480 افغان باشندے …

Read More »

اگلے کچھ ماہ میں وزیراعظم مزید ریلیف کا اعلان کریں گے: وزیر خزانہ

لاہور(پاکستان امیج ) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے وزیراعظم کی جانب سے آئندہ چند ماہ میں خوشخبریوں کی نوید سنادی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چیمبرز کے مسائل کا ادراک ہے، مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے، چیمبرز کے جائز مطالبات کو مانا جائے …

Read More »

سولر پینل کی قیمتوں میں مزید ہزاروں روپے کی کمی، نئے نرخ سامنے آگئے

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان میں شمسی توانائی کی صنعت کے اردگرد غیر یقینی کی صورتحال کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں سولر پینل کی قیمتوں میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی جس کے بعد Grade-A 585W کی قیمتیں 16 ہزار 500 پر آگئیں۔گریڈ اے 585 واٹ کے سولر پینل …

Read More »

لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور (پاکستان امیج ) لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ش تفصیلات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر دور نارتھ ویسٹ علاقے میں 12 …

Read More »