لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور (پاکستان امیج ) لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ش تفصیلات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر دور نارتھ ویسٹ علاقے میں 12 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ تاہم فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، سوات، ضلع صوابی، بونیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں محسوس کیئے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ریسکیو اداروں اور ہسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *