پاکستان

محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، اس …

Read More »

ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیے جانے والوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی جس دوران انہیں بتایا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر …

Read More »

ریمارکس، خواہ تنقیدی ہوں یا تعریفی، مستقبل میں کسی فورم پر حتمی یا لازم نہ سمجھے جائیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ ریمارکس، خواہ تنقیدی ہوں یا تعریفی، مستقبل میں کسی فورم پر حتمی یا لازم نہ سمجھے جائیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی مقدمات کی دوسرے جج کو منتقلی کی پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ …

Read More »

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور تلہ گنگ میں …

Read More »

راولپنڈی پولیس نے نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل کر لیا، تہلکہ خیز انکشافات

راولپنڈی (پاکستان امیج)راولپنڈی پولیس نے برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل کر لیاہے ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر امین اور جعلی عامل اسرار کو خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے ، مقتولہ کی شناختی قدسیہ بتول کے نام سے ہوئی جو کہ ایک سکول ٹیچر تھی ، ملزمان نے …

Read More »

گیس لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پاکستان امیج )موسم گرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا، جس کے تحت صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما کے دوران کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان نے بتایا کہ موسمِ گرما کے دوران رات 10 بجے …

Read More »

گیس کمپنیوں نےجولائی سے گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی

  اسلام آباد(پاکستان امیج) سوئی گیس کمپنیوں نے آئندہ مالی سال سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اوسطاً 735روپے 59 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن نے سابقہ شارٹ فال سمیت گیس کی قیمت میں 2443 روپے فی ایم ایم …

Read More »

ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد(پاکستان امیج)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر سیاست دان نے یہ بات اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ …

Read More »

نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال میں کردار ادا کرنے کی حامی بھرلی

لاہور(پاکستان امیج)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال میں کردار ادا کرنے کی حامی بھرلی۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف سے سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ نےلاہور میں ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے خواتین کی گرفتاری اور دیگر مسائل پرگفتگو کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر مالک …

Read More »

پارٹی رہنماوں کے ایک دوسرے پر الزامات، عمران خان نے وارننگ دیدی

پشاور (پاکستان امیج )پاکستان تحریک انصاف کی گروپ بندیوں اور مخالف دھڑوں نے معدنیات سے متعلق صوبائی بل کو متنازع بنا دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پارٹی میں بڑھتی ہوئی اندرونی چپقلش نے ایک اصلاحاتی قانون کو ذاتی مفادات کی جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے …

Read More »