پاکستان

ویزے کی بائیومیٹرک کیلئے درخواستگزاروں کو کب سے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے جانے کی اجازت ہو گی؟ آخر کا راعلان ہو گیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ویزے کے لیے بایومیٹرک اپوائنٹمنٹ والے درخواست گزاروں کو 2 جون سے سفارت خانے میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ اس حوالے سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے میں سفارت خانے نے کہا ہے کہ درخواست …

Read More »

بجٹ 2025-26، مہنگائی میں کتنے اضافے کا امکان ہے؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

اسلام آباد (پاکستان امیج) حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں مہنگائی کے دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران صارف قیمت اشاریہ (CPI) کی بنیاد پر اوسط مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو کہ موجودہ مالی سال کے …

Read More »

پاکستانی ایئرپورٹ عملے نے دیانت داری کی مثال قائم کر دی، غیر ملکی بھی معترف

اسلام آباد (پاکستان امیج )پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے )نے ایک قابلِ ستائش اقدام کے تحت بیرونِ ملک سے آئے ایک مسافر کو اس کا قیمتی آئی پیڈ واپس لوٹا دیا، جسے وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھول گئے تھے۔ مسافر نے ایئرپورٹ عملے کی دیانت داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔یہ واقعہ چند …

Read More »

دوسری شادی کرنے پر بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کردیا

میرانشاہ (پاکستان امیج) شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کر کے دوسری شادی کرنے والے شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہو گئی جبکہ پولیس …

Read More »

پاکستان ریلویز نے 11 مہینوں میں کتنے پیسے کمائے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

راولپنڈی(پاکستان امیج) پاکستان ریلویز کو 11 ماہ کے دوران 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے۔ پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق مسافرٹرینوں سے 42 ارب اور مال گاڑیوں سے 29 ارب روپے حاصل ہوئے جبکہ دیگر ذرائع سے 1 2 ارب کا ریونیو حاصل ہوا۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق تاہم کسی بھی مالی سال کے11 ماہ میں …

Read More »

وفاقی حکومت کا وفد اب تک 4 بار افغانستان گیا لیکن کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے، بیرسٹر سیف

پشاور (پاکستان امیج )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا وفد اب تک 4 بار افغانستان جا چکا ہے لیکن اب تک کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔ پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے وفاق کے ساتھ کئی بار رابطے کئے گئے۔بیرسٹر …

Read More »

خیبرپختونخو میں آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے،پی ڈی ایم اے

پشاور،لاہور(پاکستان امیج )پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاہور میں آندھی، اسلام آباد، راولپنڈی اورکھاریاں، سیالکوٹ میں بارش کے باعث متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہوگئی، دیوار گرنے سے 2افراد زخمی ہوگئے ۔رپورٹ کے …

Read More »

روس پاکستان اسٹریٹیجک شراکت داری میں پیش رفت، بھارت سفارتی سطح پر ناکام

پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوگی،پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے،رپورٹ اسلام آباد (پاکستان امیج )روس اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری میں پیش رفت جاری ہے،جو کہ بھارت کی سفارتی سطح پر بڑی ناکامی ہے۔پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر روس …

Read More »

حکومت بجلی شعبے کے گردشی قرضے ختم کرنے کے معاہدے کے قریب ہے : اویس لغاری

اسلام آباد(پاکستان امیج ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لئے کمرشل بینکوں کے ساتھ ایک بڑے مالیاتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بجلی کے نرخوں کو کم کرنے، نظام کی کارکردگی کو بڑھانے …

Read More »

سندھ طاس معاہدے کی منسوخی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاکستان امیج)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ منسوخی بلاجواز اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار …

Read More »