پاکستان

وزیراعظم کا ترکیہ میں جنگلاتی آگ پر اظہار افسوس، ہرممکن امداد کی پیشکش

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں جنگلاتی آگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برادر ملک کو ہرممکن امداد کی پیش کش کی ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے ازمیر میں پھیلتی جنگلاتی آگ پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترک …

Read More »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اونچی اڑان، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کے روز تیزی کا رجحان جاری رہا، جس کے باعث بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس نے کاروبار کے آغاز میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے ایک لاکھ 25 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر لی۔ صبح 9 بجکر 45 منٹ پر انڈیکس 812.91 پوائنٹس یعنی …

Read More »

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو بڑا جھٹکا، چار قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین عہدوں سے برطرف

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب میں صوبائی حکومت نے اپوزیشن پر سیاسی دباؤ بڑھانے کی مہم تیز کر دی ہے۔ اپوزیشن کو طاقت سے محروم کرنے کے لیے ایک کے بعد ایک اقدامات سامنے آ رہے ہیں، جن میں سب سے نمایاں 13 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے ان کی برطرفی کی تیاری ہے۔ ان کمیٹیوں میں سے چار پر عدم اعتماد …

Read More »

وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کے روز (3 جولائی کو) آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم اس اہم دورے کے دوران نہ صرف …

Read More »

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان کو عالمی ٹورزم برانڈ بنانے کی ہدایات کردی ہیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان کو عالمی ٹورزم برانڈ بنانے کی ہدایات کردی ہیں۔ ملک میں سیاحت کے فروغ سے متعلق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان میں موجود سیاحتی امکانات کو بروئے کار لانے اور شعبہ ٹورزم کو منظم انداز …

Read More »

نریندر مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہو چکے ہیں، بھارت ایس سی او میں اپنا جھوٹا مؤقف نہیں منوا سکا:دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(پاکستان امیج )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بھارت اپنا غلط اور جھوٹ پر مبنی مؤقف ایک انتہائی اہم بین الاقوامی فورم ایس سی او میں نہیں منواسکا۔ نجی ٹی وی’’ جیونیوز ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، اب بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے کیونکہ …

Read More »

’’ دوستی کیوں ختم کی ‘‘ ٹک ٹاکر سوزین اور نمرہ نے اپنی دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی

لاہور (پاکستان امیج )لاہور ہیئر کے علاقے میں دوستی چھوڑنے پر خواتین ٹک ٹاکرز نے اپنی سابقہ دوست کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر سوزین اور نمرہ نے دوستی چھوڑنے پر اپنی دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروائی۔ ہیئر پولیس نے ٹک ٹاکر سوزین ، نمرہ …

Read More »

برطانوی شہری کے دبئی میں کھونے والے ائیر پوڈز جہلم پولیس نے کیسے ڈھونڈے؟ دلچسپ کہانی جانیے

اسلام آباد (پاکستان امیج) دبئی میں ایک سال قبل کھو جانے والے ائیرپوڈز کی تلاش میں برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی مدد کیلئے جہلم پولیس سرگرم ہو گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق مائلز روٹلیج جنہیں ’’لارڈ مائلز‘‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے، دبئی کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران اپنے ائیرپوڈز وہیں بھول گئے تھے جس …

Read More »

کراچی میں مون سون کا سسٹم کمزور، اب شہر میں بارشیں کب متوقع ہیں؟

کراچی (پاکستان امیج)کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ مون سون سسٹم کے تحت شہر میں ایک روز کے دوران 58.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جس کے بعد بارش کا یہ سسٹم کمزور پڑگیا ہے۔ حالیہ سسٹم کے نتیجے میں گرج چمک کے …

Read More »

کراچی ائیرپورٹ پر ایک ہی دن میں 3 غیر ملکی طیاروں کو حادثات، تینوں طیارے گراؤنڈ

کراچی (پاکستان امیج) کراچی ائیر پورٹ پر ایک ہی دن میں تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش آئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر …

Read More »