پاکستان

لاہور؛ سکول میں استاد دوران لیکچر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،دلخراش ویڈیو وائرل

لاہور(پاکستان امیج)لاہورکے نجی سکول میں استاد دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے،مرحوم استاد کی دوران لیکچر ویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اساتذہ کی ٹریننگ کےدوران نیازاحمد لیکچر دےرہے تھے،دوران لیکچر نیاز احمد کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور زمین پرگرگئے,چارسیکنڈز کے اندراستاد کی موت ہوگئی،نیازاحمد کو …

Read More »

پسند کی شادی پر بہن کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار

راولپنڈی (پاکستان امیج)ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 05 روز قبل غیرت کے نام پر اپنی ہمشیرہ کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزنےرپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ زیر حراست شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل اور بہنوئی کو زخمی کیا تھا۔ …

Read More »

گیس مہنگی ہونے سے بجلی ایک روپیہ مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاکستان امیج)حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں گیس سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپیہ اضافے کا امکان ہے۔ مقامی انگریزی اخبار ’ڈان اخبار ‘میں شائع رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے تحت پیر کو ہونے والی ایک عوامی …

Read More »

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی

لاہور (پاکستان امیج )پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 184 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن …

Read More »

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے کے بارے میں ابتدائی رپورٹ بھی موصول ہوگئی جس کے مطابق لاہور، سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے …

Read More »

نئے مالی سال کا شان دار آغاز؛ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، نیا سنگ میل عبور

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کے نتیجے میں ایک نیا سنگ میل عبور ہوگیا۔ نئے مالی سال 2025-26 کے پہلے ہی دن (یکم جولائی کو) بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز شان دار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ …

Read More »

یو این سلامتی کونسل کی صدارت؛ پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کیلیے پُرعزم ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاکستان امیج)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025ء کے …

Read More »

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)نئے فنانس بل کے نافذ ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ ہوگیا، پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا دی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات پر نئے فنانس بل کے تحت کلائمیٹ سپورٹ ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی …

Read More »

پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی، ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ

پشاور(پاکستان امیج)خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ دنوں کے دوران گرج چمک، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی جاری کی ہے، جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی، ندی نالوں میں سیلاب …

Read More »

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آئندہ 5 روز تک موسلادھار بارش کا امکان

لاہور(پاکستان امیج)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں آئندہ پانچ روز تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں پری مون سون بارشوں کا سسٹم ایک بار پھر داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ اس سسٹم کے زیر اثر …

Read More »