’’ دوستی کیوں ختم کی ‘‘ ٹک ٹاکر سوزین اور نمرہ نے اپنی دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی

لاہور (پاکستان امیج )لاہور ہیئر کے علاقے میں دوستی چھوڑنے پر خواتین ٹک ٹاکرز نے اپنی سابقہ دوست کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر سوزین اور نمرہ نے دوستی چھوڑنے پر اپنی دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروائی۔ ہیئر پولیس نے ٹک ٹاکر سوزین ، نمرہ اور اسکے ساتھی احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

مقدمہ متاثرہ لڑکی اجالا کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر متن کے مطابق دوستی چھوڑنے پر پہلے سوزین اور نمرہ نے دھمکیاں دیں اور پھر گھر پر فائرنگ کروائی۔ ملزم احمد نے سوزین اور نمرہ کی ایماء پر گھر پر فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سوزین ، نمرہ اور انکے ساتھی کی گرفتاری کے لئے کوشیشیں جاری ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *