پاکستان

ڈکی بھائی تو پکڑا گیا لیکن! جانتے ہیں کون کون سے یوٹیوبرز آن لائن جوئے کی اپیس کو پروموٹ کررہے ہیں؟

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان میں آن لائن جوا ایک سنگین بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور تازہ تحقیقات نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اس بحران کو مقبول سوشل میڈیا انفلوئنسرز بڑھاوا دے رہے ہیں۔ تحقیقاتی اداروں اور ذرائع کے مطابق متنازعہ بیٹنگ ایپ ورلڈ 777 نے بھاری سرمایہ سوشل میڈیا مہمات پر لگایا ہے جس کے ذریعے پاکستانی …

Read More »

سونے کی اونچی پرواز! آج جمعہ 29 اگست کو فی تولہ قیمت کتنی؟

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان میں جمعرات کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں کے اثرات کا نتیجہ ہے۔ آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 900 …

Read More »

پورا چاند سرخ ہوجائیگا! پاکستان میں پہلی بار بلڈ مون کا نظارہ کب ممکن ہوگا؟

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلڈ مون یعنی سرخ چاند کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔ یہ نایاب فلکیاتی منظر 7 اور 8 ستمبر 2025 کی درمیانی شب نظر آئے گا جس کے دوران مکمل چاند گرہن بھی ہوگا۔ چاند گرہن کا آغاز 7 ستمبر کی شب 8 بج کر 28 منٹ پر …

Read More »

شہری تیار رہیں! کراچی میں 30 اگست سے 2 ستمبر تک بارش، سیلاب کا خطرہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں 30 اگست سے 2 ستمبر تک بارش کا سلسلہ متوقع ہے جس کے دوران شہریوں کو اربن فلڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے، محکمے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے احتیاطی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 29 …

Read More »

ایس بی سی اے میں الٹی گنگا! ڈی جی نے کرپشن روکنے کے بجائے صحافیوں کا داخلہ بند کردیا

کراچی(پاکستان امیج) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) برسوں سے بدعنوانی، اقربا پروری اور غیر قانونی تعمیرات کے سنگین الزامات کی زد میں ہے۔ شہر کو غیر قانونی تعمیرات کا جنگل بنانے میں اس ادارے کے افسران اور عملہ کھلے عام ملوث پایا جا رہا ہے مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ نئے ڈی جی ایس بی سی …

Read More »

وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات؛ پاکستان کو مطلوب افراد سے متعلق تبادلۂ خیال

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی …

Read More »

آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ، بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ، گلیشئر پھٹنے کا خدشہ

لاہور(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 2 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اٹک ، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور نارووال میں 30 اور 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے سیلابی …

Read More »

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو طلب، صدر مملکت نے منظوری دے دی

اسلام آباد(پاکستان امیج) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس یکم ستمبر کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اسمبلی اجلاس میں اہم قومی امور زیر غور آئیں گے۔ صدر مملکت نے اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ سپیکر …

Read More »

سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں توسیع اور ریلیف کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں توسیع اور ریلیف کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اویس لغاری نے کہا کہ جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے وہاں صارفین کوریلیف دیں گے، سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں میں توسیع بھی دی جائےگی۔ وفاقی وزیرتوانائی نے کہا کہ پاکستان کے …

Read More »

لاہور؛ خاتون سے زبردستی نکاح کروانے والے 3 ملزمان گرفتار

لاہور(پاکستان امیج)لاہور میں پولیس نے خاتون سے زبردستی نکاح کروانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق موبائلز سکواڈ کی قانون شکن عناصر کے خلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، شور کوٹ سے اغوا کی جانے والی خاتون کو بازیاب بھی کروا لیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی میں …

Read More »