لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کے خلاف نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی حکام یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے معاملے پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انہی کارروائیوں کے دوران نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن اتھارٹی کی جانب …
Read More »پاکستان
7 ارب ڈالر کا پروگرام؛ آئی ایم ایف جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد(پاکستان امیج)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر پروگرام پر مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن اسلام آباد کے بجائے کراچی پہنچا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے تکنیکی مذاکرات شروع ہوں گے۔ آئی ایم ایف جائزہ مشن اسٹیٹ بینک کے ساتھ تکنیکی …
Read More »توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد(پاکستان امیج)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی …
Read More »سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت ہوگی، آصفہ بھٹو
اسلام آباد(پاکستان امیج)آصفہ بھٹو زرداری نے حکومت سے سیلاب متاثرین کی امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کرنے کی اپیل کی ہے۔ رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 40 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ انہوں …
Read More »غیر رجسٹرڈ این جی او کی غیرقانونی تحویل سے 18 کمسن بچے بازیاب کروالیے: چائلڈ پروٹیکشن بیورو
ساہیوال (پاکستان امیج)پنجاب کے شہر ساہیوال کی ایک غیر رجسٹرڈ این جی او کی غیر قانونی تحویل سے 18 کمسن بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق ساہیوال میں غیر رجسٹرڈ این جی او پر کی گئی کارروائی کے دوران 18 کمسن بچوں کو بازیاب کروایا گیا ہے، بازیاب کروائے گئے بچوں کی حالت …
Read More »پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے، فاروق ستار
کراچی (مسائل نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہونا تھا، 18 ستمبر کو گرین لائن …
Read More »نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے یوٹیوبر رجب بٹ کے جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کا مقدمہ درج کرلیا
لاہور(پاکستان امیج)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے یوٹیوبر رجب بٹ کے جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کا مقدمہ درج کرلیا۔ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کرکے عوام کو سرمایہ کاری پر اکسایا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے سوشل …
Read More »سرکاری ملازمین کو صوبائی حکومت نے خوشخبری سنا دی
پشاور(پاکستان امیج)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بلاسود قرض اسکیم کے تحت قرضے گریڈ 1 سے 17 تک کے صوبائی ملازمین کو آسان اقساط پر دیے جائیں گے۔ دستاویزات کے مطابق گریڈ ایک سے 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین 8 ہزار روپے سے لے کر ڈھائی لاکھ روپے تک کا …
Read More »پیرا فورس کا قیام میرا خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا، مریم نواز
لاہور(پاکستان امیج) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیرا فورس کا قیام میرا خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا اور اس کی کارکردگی مثالی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیرافورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیرافورس کے پاس آؤٹ ہونے والوں …
Read More »پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کی لائسنسنگ: عالمی ریگولیشن اور سرمایہ کاری کے مواقع متوقع
اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کی لائسنسنگ سے عالمی ریگولیشن اور سرمایہ کاری کے مواقع متوقع ہیں جب کہ پاکستان میں عالمی کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع ہونا مستقبل کے لیے اہم قدم ہے۔ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے عالمی سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی گئی …
Read More »
Pakistan Image