پاکستان

پاکستان میں دہائیوں بعد سرد ترین سردی متوقع، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان اس سال دہائیوں کی سرد ترین موسمِ سرما کا سامنا کرے گا، جب کہ ماہرین نے لا نینا (La Niña) کے اثرات کے باعث غیر معمولی درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ اقوام متحدہ اور انٹرسیکٹر کوآرڈینیشن گروپ (ISCG) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں درجہ حرارت معمول …

Read More »

عمران خان کی نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خاص ہدایات

پشاور(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ کے لیے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری اور صوبائی کابینہ کے حوالے سے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پارلیمانی پارٹی (کے پی کے) کو پہنچا دی گئی ہیں۔ پارٹی …

Read More »

پولیس اہلکار کو ہیرو بننا مہنگا پڑگیا، گاڑی سے لٹکے ہوئے سڑک پر گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل

پشاور(پاکستان امیج)پشاور کے علاقے گلبہار میں ایک پولیس اہلکار کی ڈرامائی کوشش نے اسے ہیرو بننے کے بجائے مشکل میں ڈال دیا۔ جی ٹی روڈ پر پیش آنے والا یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک پولیس اہلکار نے کپڑا اسمگل کرنے والے چنگچی رکشہ کو روکنے کےلیے چلتی ہوئی گاڑی کو پکڑ لیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا …

Read More »

کراچی: افغان بستی کے خالی گھروں کو قابضین سے بچانے کیلئے خصوصی کمیٹی کے قیام کی تجویز

کراچی (پاکستان امیج)سہراب گوٹھ کے افغان کیمپ میں افغان شہریوں کے خالی کردہ گھروں پر قبضے کی ممکنہ کوششوں کے پیشِ نظر ایک سینیئر پولیس افسر نے ان عمارتوں کے تحفظ کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کی سفارش کی ہے۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق زون غربی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عرفان علی بلوچ …

Read More »

حدیقہ کیانی کا الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ بڑا ریلیف مشن، ایک ہزار سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امداد تقسیم

لاہور(پاکستان امیج)معروف گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے لیے بڑا ریلیف آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ اس موقع پر جلال پور پیر والا اور شجاع آباد کے 1000 متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ ریلیف پیکج میں خشک راشن، بستر، لحاف، واٹر کولر، مچھر دانیاں، چٹائیاں، برتن اور گھریلو استعمال …

Read More »

اسپن بولدک، پاک فوج کی بھرپور کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کردی

راولپنڈی(پاکستان امیج)پاک فوج کی اسپن بولدک چمن سیکٹر میں جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نےجنگ بندی کی درخواست کردی۔ پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ویڈیوز کو بے بنیاد اور من گھرت قرار دے دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان نے سوشل میڈیا پرپاک فوج …

Read More »

وزیراعظم کا سرحد پر افغان طالبان اور فتنۃ الہندوستان کی اشتعال انگیزی پر اظہار تشویش

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کی جانب سے اشتعال انگیزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کُرم سیکٹر میں افغان طالبان کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ افغان طالبان کو ان کی بلا اشتعال جارحیت …

Read More »

ڈالر، درھم و ریال کتنے میں فروخت ہو رہا ہے؟ جانیں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹس کے ریٹس

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹس میں آج15 اکتوبر 2025 کو امریکی ڈالر کی خریداری 282.75 روپے اور فروخت کی قیمت 282.95 روپے کی جارہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 380.75 روپے میں خریدا اور 383.75 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اور یورو کی قیمت خرید 331.95 روپے جبکہ فروخت 335.45 روپے رہی۔ یو اے ای درہم کی خریداری …

Read More »

اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ اسٹاف لیول معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں …

Read More »

سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(پاکستان امیج)سونے کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہیں رہا، آج بھی اضافے کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت اچانک 58 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 198ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ …

Read More »