پاکستان

عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج

لاہور(پاکستان امیج) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں …

Read More »

میٹا وفد کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات، ڈیجیٹل تعاون اور مصنوعی ذہانت کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے میٹا (Meta) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل تعاون، مصنوعی ذہانت (AI) اور ای کامرس کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جام کمال خان نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں میٹا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل اکانومی …

Read More »

اب شناختی کارڈ مفت بنوائیں، نادرا کا شاندار اعلان، عوام کا زبردست خیرمقدم

اسلام ٓباد(پاکستان امیج)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کو ان کا پہلا شناختی کارڈ (بغیر اسمارٹ چپ) مکمل طور پر بلا معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ اس سہولت سے ہر وہ شہری فائدہ اٹھا سکتا ہے جو پہلی بار قومی شناختی کارڈ بنوانا چاہتا ہے۔ نادرا کے …

Read More »

پاؤنڈ، یورو اور ڈالر، کون سی کرنسی مہنگی ہوئی؟جانیں فاریکس مارکیٹ کے تازہ ترین نرخ

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے نرخ میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 55 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی پاؤنڈ 380 روپے 75 پیسے خرید اور 383 روپے 75 پیسے فروخت پر دستیاب ہے جبکہ یورو کی …

Read More »

شاپنگ مالز میں مہارت سے چوری کرنے والا گرفتار، لاکھوں روپے برآمد! ویڈیو دیکھ کر حیران ہوجائیں گے

راولپنڈی (پاکستان امیج)راولپنڈی پولیس نے ایک خطرناک اور چالاک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو شاپنگ مالز اور سپر اسٹورز سے لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے کم از کم تین مختلف شاپنگ مالز اور سپر اسٹورز میں چوری کی وارداتیں کیں، اور اپنی وارداتوں کے لیے انتہائی چالاکی سے منصوبہ بندی کرتا …

Read More »

گیس کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان، کمپنیوں نے اوگرا کو درخواستیں دے دیں

اسلام آباد(پاکستان امیج) ملک بھرکے لیےگیس کی قیمتوں میں اضافےکی درخواستیں اوگرا میں دائر کردی گئیں۔ سوئی کمپنیوں نے گیس ٹیرف میں28.62 فیصد تک اضافہ مانگ لیا، اوگرا گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر 7 نومبر اور سوئی سدرن کی درخواست پر 11نومبر کو الگ الگ سماعتیں کرے گی۔ ایس ایس جی سی ایل نےسندھ …

Read More »

جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو وباء سے 6 افراد کی ہلاکت، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

کراچی(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو کی وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ گاؤں فیض محمد روانہ کر دی گئیں۔ …

Read More »

الیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(پاکستان امیج) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نااہل کرے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آئینی …

Read More »

محکمہ موسمیات نے 2026 کے سورج اور چاند گرہن کا شیڈول جاری کردیا

لاہور(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے 2026 کے سورج اور چاند گرہن کا شیڈول جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ برس دو بارسورج اوردو بارچاند گرہن ہوگا،17 فروری کو سورج گرہن ہو گا،پاکستان میں نظرنہیں آئےگا،سورج گرہن کا آغاز دوپہر 3 بجے،عروج شام 5 اور اختتام رات 7:30 پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 03 مارچ کو چاند گرہن ہوگا، …

Read More »

ایک دن میں تاریخی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 3500روپے کا اضافہ

کراچی(پاکستان امیج)ایک دن میں تاریخی کمی کے بعد عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا سنبھل گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیولرزاینڈ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 3500 روپے بڑھکر 419862 روپے ہو گئے،اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 3 ہزار روپے کےاضافے سے 359963 روپےہوگئی۔ جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 110 روپے کےاضافے سے 5034 …

Read More »