کوئٹہ ،کراچی (پاکستان امیج)سندھ اور جنوبی بلوچستان کے اضلاع میں آج شدید گر می کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر کے بعد کشمیر، خطہ ٔپوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات …
Read More »پاکستان
وزیراعلیٰ کے پی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، ارکان سے رابطے تیز کردیے
پشاور(پاکستان امیج) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اپنی جماعت کے ناراض ایم پی ایز کو منانے کے لیے متحرک ہوگئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سہیل آفریدی رات گئے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے عبدالغنی آفریدی سے ملاقات کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے متعدد ناراض اراکین اسمبلی سے ٹیلیفونک رابطے بھی کیے …
Read More »ایم کیو ایم اپنی سیاست زندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، شرجیل میمن
کراچی (پاکستان امیج )سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بے بنیاد الزامات اور پرانی فرسودہ کہانیوں کے سہارے اپنی سیاست زندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست ہمیشہ …
Read More »آئی ایم ایف کا جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر 19فیصد کرنے پر زور
اسلام آباد(پاکستان امیج)آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ سے متعلق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے جس کے تحت آئی ایم ایف نے حکومت کو جی ایس ٹی کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے بجٹ کا حجم 15.1 ٹریلین سے بڑھا کر …
Read More »تمباکو نوشی کسی بھی مہلک مرض سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، مریم نواز
لاہور(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عالمی یومِ انسدادِ تمباکو پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کسی بھی مہلک مرض سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ مریم نواز نے تمباکو کو وبا سے بھی بد تر قراردیا، تمباکو کا ہر کش، ایک نئی بیماری کی طرف قدم بڑھانے کے مترادف ہے، جبکہ تمباکو نوشی …
Read More »کراچی کے شہریوں کو بتانا چاہتے ہیں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے
کراچی(پاکستان امیج) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو بتانا چاہتے ہیں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا ہے کہ لوٹ مار کا اس وقت ایک بازار گرم ہے، اس شہر کو لینڈ مافیا کے …
Read More »پی آئی اے نے بعد از حج پروازوں کا آغاز کر دیا، پہلا قافلہ پاکستان واپس پہنچ گیا
اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے حج کے بعد کے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پاکستانی حجاج کرام کا پہلا گروپ سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ پی آئی اے نے دسیوں ہزار زائرین کو واپس لانے کے لیے ایک ماہ طویل آپریشن شروع کیا ہے، اس آپریشن کے تحت پاکستانی حجاج کو …
Read More »نوجوان نسل کو تمباکو کے خطرات سے بچانا قومی ذمہ داری ہے: صدر آصف زرداری
اسلام آباد(پاکستان امیج) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہےتمباکو کی مصنوعات صحت اور معیشت کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہیں، موجودہ اور آنے والی نسلوں کو تمباکو کی مصنوعات کے نقصانات سے بچانا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ عالمی یومِ انسداد تمباکو نوشی پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کو نشے کی لت لگانے والوں …
Read More »پاکستانی شہری آج رات بلیو مون کا نظارہ کب کرسکیں گے؟ ماہرین فلکیات نے بتادیا
اسلام آباد(پاکستان امیج )آسمان سے دلچسپی رکھنے والے شہری آج رات ایک نایاب فلکیاتی منظر ’’بلیو مون‘‘ کا نظارہ کر سکیں گے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق مئی 2026 میں دوسری مرتبہ مکمل چاند نمودار ہو رہا ہے، جسے فلکیاتی اصطلاح میں بلیو مون کہا جاتا ہے۔ یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو عموماً دو سے تین سال بعد دیکھنے …
Read More »خیبر پختونخوا کا ٹیکس فری بجٹ تیار، حجم 2300 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان
پشاور(پاکستان امیج)خیبر پختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری مکمل کرلی، جس کے تحت اگلے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے بجٹ کا حجم 2300 ارب سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ …
Read More »
Pakistan Image