پاکستان

پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر ذبیحہ جانوروں کی کھالوں سے بڑی معاشی سرگرمی متوقع

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی کھالوں کی خرید و فروخت ایک وسیع معاشی سرگرمی کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ کھالوں کی خرید و فروخت سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ جبکہ چمڑے کی صنعت کا ملکی برآمدات میں اہم حصہ ہے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستان میں اس سال قربانی کے 75 لاکھ جانوروں کی کھالوں …

Read More »

سوات، چترال، دیر سمیت مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ

پشاور(پاکستان امیج)چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے نواحی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر …

Read More »

پراپرٹی ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز، حکومت کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ریلیف دینے کا منصوبہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں کمی کی تجویز تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق فائلرز کے لیے پراپرٹی خریدنے پر ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد جبکہ فروخت پر ٹیکس 4.5 فیصد سے …

Read More »

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

اسلام آباد(پاکستان امیج) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کایا کالاس نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے دفاع …

Read More »

مریم نواز کا بچوں کی کردار سازی میں والدین کی قربانیوں کو خراجِ تحسین

لاہور(پاکستان امیج) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کی پرورش اور کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ والدین کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام والدین کو ڈھیروں سلام، بچوں کی پرورش اور کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں …

Read More »

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس کی ملاقات 8 ویں سٹریٹجک مذاکرات سے قبل ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کے مثبت فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ …

Read More »

کراچی میں بجلی بحران، الیکٹرک بس سروس متاثر، روٹس معطل ہونے کا خدشہ

کراچی(پاکستان امیج)کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے اثرات اب شہری ٹرانسپورٹ نظام پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث الیکٹرک بس سروس جزوی طور پر متاثر ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صورتحال کے باعث بعض روٹس پر معمول کے آپریشنز برقرار رکھنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ …

Read More »

آئندہ مالی سال میں پاکستانی برآمدات نئی تاریخی بلندیوں کو چھونے کی توقع

اسلام آباد(پاکستان امیج )پاکستان کی برآمدی کارکردگی آئندہ مالی سال میں ایک نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، کیونکہ ملکی برآمدات کے ریکارڈ سطح تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے تخمینوں کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال 2026-27 …

Read More »

عید ختم، کفایت شعاری مہم شروع، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے

اسلام آباد(پاکستان امیج)عیدالاضحیٰ کے گزرتے ہی کفایت شعاری مہم پھر شروع کردی گئی، جس کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کاروباری اوقات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اسلام آباد میں نئی پابندیاں یکم جون 2026 سے نافذ العمل …

Read More »

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے

گلگت بلتستان (پاکستان امیج)گلگت بلتستان میں انتخابات کا سیاسی دنگل سج گیا، سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت گلگت بلتستان پہنچ گئی، بلاول بھٹو زرداری آج شگر میں جسلے سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق، انجینئر خرم دستگیر، عابد شیر …

Read More »