#ٹرینڈنگ

کھوکھلے مذاکرات اور دعوؤں سے کچھ نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر کا بلاول بھٹو کی دعوت پر جواب

اسلام آباد(پاکستان امیج) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بلاول بھٹو کی مذاکرات کی دعوت پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھوکھلے مذاکرات اور دعوؤں سے کچھ نہیں ہوتا، مذاکرات کے پیچھے تو ہماری حکومت چلی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ہم بیٹھے …

Read More »

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے 28 بچے اور خواتین ٹیچرز جاں بحق، درجنوں زخمی

پشاور(پاکستان امیج) دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ اور اساتذہ ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے میں 6 بچیاں، 20 بچے اور 2 خواتین ٹیچرز جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دیر کالونی کے علاقے میں واقع الخیر اسکول سسٹم کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں متعدد بچے چھت تلے …

Read More »

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

مستونگ(پاکستان امیج)سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت فتنہ الہندوستان اور انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ضلع مستونگ اور واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 7 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ واشک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد …

Read More »

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی یہ تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا۔ اس اہم تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، عدالتی اسٹاف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ …

Read More »

مراد سعید افغانستان سے خیبرپختونخوا حکومت چلا رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید افغانستان میں موجود ہیں اور وہیں سے خیبرپختونخوا حکومت کے معاملات چلا رہے ہیں رانا ثنا اللہ کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب میں بھی مراد سعید کا کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ …

Read More »

بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا مشن، سی پیک کے مغربی روٹ پر 310ارب روپے کے بڑے منصوبے

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان کی تقدیر بدلنے کے لیے سی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ سی پیک کے تحت بلوچستان میں مغربی روٹ کی شاہراہوں کے 718 کلو میٹر طویل منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مغربی زون میں شاہراہوں کے منصوبوں کے لیے مختص فنڈز میں …

Read More »

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ قبل ازیں کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی …

Read More »

بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کا واشک میں آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، 4 زخمی

واشک (پاکستان امیج)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع واشک میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔ ہلاک ہونے والے فتنۃ الہندوستان کے دہشت …

Read More »

’آرڈر کا انتظار کریں‘، بشری بی بی کی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی آئینی عدالت میں بشری بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس امین الدین خان سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، بشری بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے، سلمان اکرم راجہ بھی کمرہ عدالت میں سلمان صفدر کیساتھ موجود تھے۔ سلمان صفدر نے کہا کہ خاتون کے لیے عدالتوں نے …

Read More »

پختونخوا میں گورنر راج سے پہلے معاملات بہتر بنانے کی ہرممکن کوشش کی گئی، وزیراعظم

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے سے پہلے معاملات بہتر بنانے کی ہرممکن کوشش کی گئی۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ معاملات بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، تاہم …

Read More »