جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی یہ تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا۔ اس اہم تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، عدالتی اسٹاف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی نجی دورہ انگلینڈ سے واپسی 21 اکتوبر کو ہوگی، جس کے بعد وہ دوبارہ اپنے عہدے کے فرائض سنبھالیں گے۔

اس دوران جسٹس منیب اختر عدالتی امور کی انجام دہی کے لیے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *