#ٹرینڈنگ

افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15خوارج ہلاک

راولپنڈی(پاکستان امیج) پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 15 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر 2026 کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے بالمقابل پاک افغان سرحد سے بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج …

Read More »

جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال، کاروباری مراکز بند، کراچی میں نامعلوم افراد کا جلاؤ گھیراؤ

کراچی(پاکستان امیج) پیٹرولیم مصنوعات اور لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔ کورنگی کراسنگ کے قریب نامعلوم افراد نے جلاو گھیراو شروع کیا، نامعلوم افراد نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور ٹائر نذر آتش کیے، نامعلوم افراد نے …

Read More »

جنگِ ستمبر کا تیسرا دن؛ پاک فوج نے عوام کے ساتھ مل کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا

راولپنڈی (پاکستان امیج)ستمبر 1965ء کی جنگ کے تیسرے روز پاکستان کی مسلح افواج عوام کے ساتھ مل کر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی تھیں۔ اُدھر بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری اپنی قوم پر طاری پاک فضائیہ کے حملوں کا خوف دور کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے جب کہ پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے …

Read More »

گڈانی شپ ری سائیکلنگ کی جدت کاری کیلیے 12 ارب روپے کا منصوبہ شروع

اسلام آباد(پاکستان امیج)گڈانی شپ ری سائیکلنگ کی جدت کاری کے لیے 12 ارب روپے کا منصوبہ شروع کردیا گیا۔ وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت گڈانی شپ ری سائیکلنگ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں گڈانی شپ ری سائیکلنگ کی جدید کاری پر باقاعدہ کام شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ …

Read More »

پاک چین تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان اور چین کے درمیان جاری تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ چین کے شہر گوانگ ژو میں پانچویں پاکستان انویسٹمنٹ اینڈ بزنس انوائرمنٹ ایکسچینج فورم 2026 کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلۂ …

Read More »

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارت، انسداد دہشتگردی اور آئی ٹی سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط

کرغزستان (پاکستان امیج)پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارت، موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشتگردی اور آئی ٹی سمیت متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب بشکیک میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور کرغز صدر نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں دونوں سربراہان حکومت نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی …

Read More »

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب اہم قدم ہے: وزیرِ اعظم

بشکیک (پاکستان امیج)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی منظر نامہ بڑھتی جغرافیائی کشیدگی سے دوچار ہے، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار علاقائی امن کے لیے پُرعزم ہے، شنگھائی تعاون …

Read More »

پانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظم

شنگھائی (پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی آئندہ نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، اسے سیاسی دباؤ کے لیے ہتھیار بنا لینا قابل قبول نہیں ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پانی کے سیاسی استعمال کو مسترد کر دیا اور علاقائی استحکام کے لیے ٹھوس لائحہ عمل پیش …

Read More »

عمران خان، بشریٰ بی بی کی قید تنہائی سے متعلق درخواستیں قابل سماعت قرار، اہم ہدایات جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جیل میں قید تنہائی سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نصرت بھٹو کیس اور بیگم شمیم آفریدی کے فیصلوں کے مطابق درخواستیں قابل سماعت قرار دیں۔ …

Read More »

راولپنڈی میں طوفانی بارش سے کتنے برس کا ریکارڈ ٹوٹا اور کہاں کتنے بادل برسے؟ جانیے

راولپنڈی(پاکستان امیج) راولپنڈی میں طوفانی بارش نے 16 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، مختلف علاقوں میں 230 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نیو کٹاریاں میں سب سے زیادہ 230 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ شمس آباد میں 203، چکلالہ میں 206 اور گولڑہ میں 157 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پی …

Read More »