لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنے کیریئر کا سب سے مشکل حریف قرار دے دیا۔ وسڈن سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے ویرات کوہلی کے بارے میں کہا کہ موجودہ دور میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے، ان کی مستقل مزاجی، دباؤ میں شاندار کارکردگی اور میچ …
Read More »کھیل
ارشد ندیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام، سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے سری لنکا اور بھارت لے اڑے،
گلاسگو(پاکستان امیج) کامن ویلتھ گیمز کے مردوں کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہے، جبکہ سری لنکا کے رومیش تھارانگا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔بھارت کے نیرج چوپڑا نے چاندی جبکہ بھارتی کھلاڑی یش ویر سنگھ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ …
Read More »ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
انگلینڈ(پاکستان امیج)انگلینڈ میں جاری ’دی ہنڈرڈ‘ لیگ کے دوران بھارتی کرکٹر جمائما روڈریگز اور پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء کے درمیان خوشگوار ملاقات نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر پہلے مصافحہ کیا اور پھر ایک دوسرے کو گلے لگا کر کھیل میں باہمی احترام اور دوستی کی خوبصورت مثال پیش کی۔ یہ …
Read More »بنگلہ دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا کی سادہ شادی کے چرچے، 100 سے زائد حفاظ کو ولیمے میں مدعو کرلیا
بنگلہ دیش (پاکستان امیج)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے 21 سالہ فاسٹ بولر ناہید رانا نے اپنی شادی کی تقریب کو سادگی اور مذہبی عقیدت کی مثال بنا دیا، جس پر کرکٹ شائقین کی جانب سے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا اور سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ناہید رانا نے اپنی ولیمے …
Read More »ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ممبئی میں نئی لگژری پراپرٹی کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ممبئی (پاکستان امیج)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے ممبئی میں ایک اور لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔ ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے ممبئی کے علاقے ورسوا میں ایک لگژری اپارٹمنٹ خرید کر اپنی قیمتی جائیدادوں کے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کر لیا ہے۔ پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق جوڑے نے …
Read More »رونالڈو کی ’’فی منٹ کمائی‘‘ کتنی ہے؟ نا قابل یقین اعداد وشمار حیران کر دیں گے
پرتگال(پاکستان امیج) پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو گوکہ اپنی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ نہیں جتوا سکے لیکن ان کی فی منٹ کمائی جان کر حیران رہ جائیں گے۔ کرسٹیانو رونالڈو کا شمار دنیا کے اسٹار فٹبالرز میں ہوتا ہے۔ پرتگال سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کے پاس فٹبال کے میدان میں کئی نا قابل فراموش ذاتی ورلڈ ریکارڈ ہیں۔ اگرچہ …
Read More »لنکا پریمیئر لیگ: شاہین آفریدی دوران میچ ڈراپ، اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل سے شکایت
سری لنکا(پاکستان امیج)لنکا پریمیئر لیگ میں تنازعات کا سلسلہ جاری ہے، شاہین آفریدی نے دوران میچ ”ڈراپ“ کیے جانے کی اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل سے شکایت بھی کر دی، ناراض پاکستانی فاسٹ بولر وطن واپس جانے لگے تھے لیکن فرنچائز و آرگنائزرز نے معذرت کر کے روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایل پی ایل …
Read More »پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
لاہور(پاکستان امیج)پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اوپنر عبداللہ فضل کمر کے نچلے حصے میں انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہ انجری جمعرات کو ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن کے دوران پیش آئی جہاں ویسٹ انڈیز …
Read More »میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
ارجنٹائن (پاکستان امیج)ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی ہوئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔ چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر ایک گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں …
Read More »فیفا پر ارجنٹینا کی مدد کا الزام، رونالڈو کے ایک ’لائک‘ نے نئی بحث چھیڑ دی
پرتگال (پاکستان امیج)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو ’لائک‘ کرنے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ شائقین نے نوٹ کیا کہ رونالڈو نے انسٹاگرام پر ایک ایسی ویڈیو کو لائک کیاجس میں فیفا پر ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا کے حق میں جانبداری اور اسے فائنل تک پہنچانے میں مدد دینے …
Read More »
Pakistan Image