پاکستان

وزیراعلی کی ہدایت پر پنجاب بھر میں یوم تشکر ومعرکہ حق وباطل کی پروقار تقریبات شروع، مریم نواز نے پرچم کشائی کرکے آغاز کیا

لاہور (پاکستان امیج) وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں یوم تشکر ومعرکہ حق وباطل کی پروقار تقریبات شروع ہوگئی ہیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وزرا کے ہمراہ پرچم کشائی کرکے تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا ، وزراء ، مشیران معاونین خصوصی ،اعلی صوبائی سرکاری افسر ان نے تقریب میں شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق …

Read More »

صدر ٹرمپ نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی، وزیر داخلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی …

Read More »

ملک بھر میں گرمی کی لہر مزید کتنے روز رہے گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں جاری گرمی کی لہر مزید 3 سے 4 روز رہنے کی پیش گوئی کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بالائی علاقوں میں بھی درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ جمعرات کو دادو اور …

Read More »

صدر مملکت کی شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، اہلخانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت

اسلام آباد(پاکستان امیج)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید …

Read More »

اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ: علیم خان اور شعیب صدیقی بری

لاہور (پاکستان امیج) انسداد دہشت گردی عدالت نے اہلکاروں پر تشدد کیس میں عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ کی سماعت کی۔تھانہ چوہنگ پولیس نے عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر …

Read More »

پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ ، دنیا مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ، ملائیشین ماڈل اپنانا ہو گا ، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ کر دیا گیا، جس پر وزیر خزانہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مبارکباد پیش کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گرین گونگ سکوک تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے تاہم ہمیں …

Read More »

امریکی پابندیاں متعصبانہ ، اقدامات تجارتی اداروں کیلئے ٹیکنالوجی تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں:اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی 19کمپنیوں پر پابندی عائد کی اور ان کمپنیوں پرپاکستان کے سٹریٹجک پروگرام سے تعلق کا الزام تھا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اسحاق ڈار نے وقفہ سوالات کے دوان تحریری جواب میں کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے تجارتی پابندیاں …

Read More »

دوہرے قتل کا سزائے موت کا مجرم 12 سال بعد بری ہو گیا، پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی

لاہور(پاکستان امیج) دوہرے قتل کا سزائے موت کا مجرم 12 سال بعد بری ہو گیا، پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔ایڈووکیٹ عثمان تسنیم نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ …

Read More »

راولپنڈی؛ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(پاکستان امیج)ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر خاتون سمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کلو 360 گرام سے زائد آئس برآمد ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول راولپنڈی عمران اسلم اور ای ٹی …

Read More »

نو مئی مقدمات: عالیہ حمزہ، نادیہ خٹک، جاوید کوثر کی ضمانت میں توسیع

راولپنڈی(پاکستان امیج)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کی نو مئی سے متعلقہ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما نادیہ خٹک، عالیہ حمزہ اور جاوید کوثر اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، عبوری ضمانت …

Read More »