پاکستان

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور موسلا دھار بارش، متعدد علاقوں میں بجلی معطل

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب بھر میں آندھی اور موسلا دھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ لکشمی چوک، نسبت روڈ، مال روڈ، ڈیوس روڈ، …

Read More »

وزیرِاعظم شہباز شریف آج ملائیشیا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم کی دعوت پر آج 3 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے میں اپنے ملائیشین ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے جن میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ …

Read More »

کراچی،ٹک ٹاک پر تعلق کے بعد مبینہ طورپر اغوا 20 سالہ مغوی لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب

کراچی (پاکستان امیج)کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون کی رہائشی 20 سالہ یسری کو مبینہ اغوا کے ڈیڑھ سال بعد بازیاب کرالیا گیا۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے اور یسری اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی …

Read More »

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی آمد، اساتذہ اور طالبات سے گفتگو

لاہو(پاکستان امیج)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بھرپور استقبال کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طالبات …

Read More »

وفاقی حکومت کا پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم لاگوکردی جس کے لیے پنشن میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نئے کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم رولز نافذ کردیے جن کے تحت وفاقی ملازمین کو اپنی پنشن کے لیے تنخواہ کا 10 فیصد حصہ جمع کرانا ہوگا تاکہ وہ قومی خزانے سے 12 فیصد وصول کرنے کے …

Read More »

فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم درآمد کرنیکی حکومتی پیشکش مسترد کردی

اسلام آباد (پاکستان امیج )پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم درآمد کرنے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ درآمدی گندم 3800 روپے من اور مقامی گندم 3000من ہے۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق درآمدی گندم سے20 کلو آٹیکا تھیلا 1800 روپے کا فروخت کرنا ممکن …

Read More »

وزیراعظم شہبازشر یف کی جاتی امرا ءمیں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی موجودگی میں نوازشریف سے ملاقات

لاہور (پاکستان امیج) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن )نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امراء رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ نجی ٹی وی چینل’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ …

Read More »

یہ موقع غزہ میں یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے اہم ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ( پاکستان امیج ) پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے جواب کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ موقع غزہ میں یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے اہم …

Read More »

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ بی بی کے قتل کیس میں پیشرفت

راولپنڈی (پاکستان امیج)راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کی حدود میں غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ بی بی قتل کیس میں قتل کا فتویٰ دینے والے جرگہ سربراہ سیف الرحمان خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔ اس کے علاوہ عدالت نے سیکریٹری قبرستان راشد محمود کی ضمانت درخواست بھی مسترد کردی، عدالت نے کہا کہ مسلم لیگی راہنما سیف …

Read More »

بانی پی ٹی آئی کی فلسطین کے حوالے سے وہی پالیسی ہے جو بانی پاکستان کی تھی: بیرسٹر سیف

پشاور ( پاکستان امیج)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے فلسطین پر اصولی مؤقف کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف امریکی صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی ایجنڈے پر دستخط کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف …

Read More »