پاکستان

فیلڈ مارشل نے مختلف اوقات میں ملاقاتیں کرچکے،پوری کوشش ہے ایران کا معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہو، وزیراعظم

اسلام آباد (پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے ایران کا معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہو ، ایران کی کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے برادرانہ کردار ادا کیا، میں نے، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے مختلف اوقات میں ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے …

Read More »

کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے: مریم نواز شریف

لاہور (پاکستان امیج) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔ یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبتِ لہو بن کر دوڑتی ہے، جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی …

Read More »

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن ردّالفتنہ-ون کامیابی سے مکمل، 216 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (پاکستان امیج)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردّالفتنہ-ون کامیابی سے مکمل کرلیا جس کے نتیجے میں 216 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردّالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، آپریشن کے تحت بھارتی سرپرستی میں …

Read More »

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(پاکستان امیج)آج ملک بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی، ان کی جدوجہدِ آزادی اور بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم یکجہتی کشمیر عقیدت، درد اور عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں تنہا نہیں۔ پاکستان اور …

Read More »

چینی سفیر کی وزارت داخلہ آمد، بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی

اسلام آباد(پاکستان ا میج)چینی سفیر نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس …

Read More »

یوم یکجہتی کشمیر، صدر، وزیراعظم و سیاسی قیادت کشمیری حق خودارادیت پر متحد

اسلام آباد(پاکستان امیج)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت قومی قیادت نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری صدرِ مملکت آصف علی زرداری …

Read More »

لکی مروت، نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا

لکی مروت(پاکستان امیج)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں بھانہ منجیوالا کے قریب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے مین گیس پائپ لائن کے ٹی بی ایس کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ٹی بی ایس اور گیس ترسیلی لائن …

Read More »

نواز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اسلامیہ جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے ایرانی سفیر کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، …

Read More »

آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، الیکشن کمیشن، ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم، صالح بھوتانی کامیاب قرار

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی آئینی عدالت نے پی بی 21 حب کیس میں الیکشن کمیشن اور بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔ وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب کی انتخابی عذرداری سے متعلق کیس میں باپ پارٹی کے امیدوار محمد صالح بھوتانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا …

Read More »

گٹر کا ڈھکن چوری ، خریدنے اور بیچنے والوں کو قید کی سزا ہوگی، مریم نواز کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے والوں کو قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ جاری بیان کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں قانون لارہے ہیں کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے والوں کو ایک سے 10 سال قید ہوگی۔انہوں نے کہا …

Read More »