پاکستان

آسٹریا کے دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون پر توجہ مرکوز رہے گی، وزیراعظم

اآسٹریا(پاکستان امیج)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آسٹریا کے دورے میں میزبان ملک کے ساتھ ہماری توجہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر مرکوز رہے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ، ثقافت اور عالمی سفارت کاری کے شہر ویانا میں پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستان …

Read More »

ناقص انتظامات کے باعث دو عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیئے گئے

لاہور (پاکستان امیج) سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے زائرین کو رہائش کی خدمات کی فراہمی میں ناکامی پر عمرہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو رہائشی خدمات کی خلاف ورزی پر 2 عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیے۔ اس سے قبل …

Read More »

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت، ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی (پاکستان امیج)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج کے معاملے پر جیل میں علاج کا ریکارڈ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وائٹل سائنز بلڈ پریشر، نبض، ٹمپریچر اور شوگر کا مکمل چارٹ بھی ارسال کیا گیا ہے۔ بانی کی آنکھوں سے متعلق صورتحال …

Read More »

وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)آسٹریا کے چانسلر کرسچئن اسٹاکر کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ویانا، آسٹریا روانہ ہو گئے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم ویانا میں …

Read More »

جماعت اسلامی کا آج کراچی کے 10 مقامات پر دھرنوں کا اعلان، کون کون سی سڑک بند ہوگی؟

کراچی(پاکستان امیج)جماعتِ اسلامی نے آج کراچی کی 10 بڑی شاہراہوں پر دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے باہر پُرامن مظاہرین پر پولیس کے بہیمانہ تشدد، لاٹھی چارج اور شیلنگ کیخلاف آج جماعت اسلامی کی جانب سے اتوار 15 فروری کو پورے ملک میں یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی …

Read More »

پاکستان نے 70 کروڑ ڈالرزکا چینی قرض واپس کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان نے اس ہفتے چین کے کمرشل قرض کی مد میں 70کروڑڈالرز واپس کر دیے ہیں،جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائرکم ہوکر 15.5 ارب ڈالررہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم چائنا ڈیولپمنٹ بینک کو ادا کی گئی،جس نے اس سے قبل اسی قرض کو تین برس کیلیے رول اوورکیا تھا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا …

Read More »

وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس اصلاحات کیلیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن، باڈی کیم اور آن لائن ایف آئی آر کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پولیس اصلاحات کیلئے تین ماہ کی ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے جامع اصلاحاتی اقدامات کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پولیس ریفارمز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئی جی سمیت اعلیٰ حکام کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ …

Read More »

خیرپور، قومی شاہراہ پر بس اور ٹرالر میں ہولناک تصادم، 11 جاں بحق، 6 شدید زخمی

خیرپور(پاکستان امیج)ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں اب تک 11 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری …

Read More »

کوئی بیماری کا بہانہ بنا کر سزاؤں میں معافی چاہتا ہے تو بھول جائے، وزیر ریلوے

راولپنڈی(پاکستان امیج)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کوئی بیماری کا بہانہ بنا کر سزاؤں میں معافی چاہتا ہے تو بھول جائے۔ ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 4-5 کی اپ گریڈیشن اور افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کسی کی بیماری کا مذاق نہیں اڑائیں گے لیکن کوئی …

Read More »

وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکج کیلئے 38 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا,وزیراعظم نے بٹن دبا کر رمضان ریلیف پیکیج 2026 کا باقاعدہ اجرا کیا، رمضان ریلیف پیکج کیلئے 38 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کے اجراء کی تقریب سے خطاب …

Read More »