#ٹرینڈنگ

امریکا کا پاکستان میں تمام ویزہ سروسز 6 مارچ تک منسوخ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ویزہ سروسز 6 مارچ تک منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں قائم سفارت خانے کے ساتھ ساتھ لاہور اور کراچی میں موجود امریکی قونصل خانوں پر بھی لاگو ہوگا۔ اس سے یہ سروسز 2 مارچ تک …

Read More »

معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان تعارفی سیشن شروع ہو گیا، جس میں وفد کو ملکی معاشی صورتحال اور پیشرفت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات آئندہ ہفتے تک جاری رہیں گے۔ آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف ایوا پیٹروا اور ماہر بنیچی کر رہے ہیں، …

Read More »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ کی بدترین مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج تاریخ کی بدترین مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن مارکیٹ کا آغاز ہوتے ہی 14700 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 53 ہزار 361 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ پیر کے روز بازار …

Read More »

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا اور پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرولیم ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اوگرا کی سفارشات کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں …

Read More »

10 ارب ہرجانہ کیس؛ عمران خان کی نظرثانی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(پاکستان امیج)10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے معاملے میں حق دفاع ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی نظرثانی درخواست سماعت کے …

Read More »

ہمارے دشمن کو گھر بسائیں لیکن دشمن کا کردار ادا نہ کریں، خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو پیغام

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقا نی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں لیکن ان کے ساتھ ملکر ہمارے ساتھ دشمن کا کردار ادا نہ کریں۔ اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ ہماری روایت ، ثقافت اور دین سکھاتا ہے …

Read More »

امریکا کا افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان

واشنگٹن (پاکستان امیج)امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکریٹری ایلیسن ہوکر کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں ایلیسن ہوکر کا کہنا تھا کہ ان کی جمعے کی شب پاکستانی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے گفتگو ہوئی ہے …

Read More »

افغانستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف پاک افواج کا آپریشن غضب للحق ، 133 طالبان ہلاک، 27 پوسٹیں مکمل تباہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کی۔ افغانستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن غضب للحق جاری ہے جس میں اب تک 133 طالبان ہلاک ہو چکے ہیں اور …

Read More »

پکتیا میں 5افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا، ویڈیو وائرل

راولپنڈی (پاکستان امیج)پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افواج نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔ قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں …

Read More »

بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کو 7 برس مکمل

راولپنڈی (پاکستان امیج)پاکستان کی جانب سے بھارت کو اس کی اشتعال انگیزی پر دیے گئے منہ توڑ جواب ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 برس مکمل ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواج پاکستان کی قیادت نے افسروں اور جوانوں کی جرات، پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مسلح …

Read More »